حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 207 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 207

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالی عنہ 207 کے بعد پوری آب و تاب سے نکل رہا ہے۔اللہ تعالیٰ مفتی صاحب کے اس صدقہ جاریہ کو بہتوں کی ہدایت کا باعث بنائے۔آمین۔“ الفضل 16 مارچ 1922 ص 8) سن رائز سے دعوت الی اللہ میں خاطر خواہ تیزی آگئی۔اجراء کے بعد پہلے تین ماہ میں 646 خطوط موصول ہوئے اور 2800 ارسال کئے گئے۔خطوط کے ساتھ حسب ضرورت لٹریچر اور سن رائز کی کاپی رکھ دی جاتی۔ایسے خطوط بھیجنے کے مواقع اس طرح تلاش کئے جاتے کہ اعلیٰ شخصیات کی تقریبات کی کوئی خبر چھپتی تو اُس کے حوالے سے ایک صورت بنا کر لٹریچر بھیج دیا جاتا جس سے خط و کتابت کا ایک سلسلہ نکلتا اور سلسلہ کا تعارف ہو جاتا۔امریکہ کی اہم لائبریریوں میں بھی لٹریچر بھیجا جاتا۔فرضی مکالمہ حقیقت کو آئینہ امریکہ میں داخل ہوتے وقت آپ کو جو مشکلات پیش آئی تھیں انہیں ذہن میں رکھ کر آپ نے ایک دلچسپ فرضی مکالمہ Sunrise میں شائع کیا جو کئی پہلوؤں سے حقیقت حال کو آئینہ دکھاتا ہے ترجمہ درج ذیل ہے: اگر مسیح علیہ الصلواۃ السلام جن کا جسم سری نگر ہندوستان میں آرام فرما رہا ہے اور جن کی روح دوسرے انبیاء کے ساتھ بہشت میں ہے۔موجودہ ایام میں زندہ ہوتے اور امریکہ تشریف لانے کا ارادہ فرماتے تو ان کے ساتھ محکمہ داخلہ ملک کی طرف سے کیا سلوک کیا جاتا۔ذیل میں اس گفتگو کو درج کرتے ہیں جو افسر محکمہ اور حضرت یسوع مسیح کے مابین ہوئی۔افسر : ( حضرت مسیح سے ) براہ مہربانی اس امر پر حلف اٹھانے کے لئے ہاتھ اٹھائیے کہ جو کچھ آپ کہیں گے وہ سچ ہوگا۔حضرت مسیح میں قسم کھانے پر اعتقاد نہیں رکھتا کیونکہ یہ جائز نہیں ہے۔