حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 206 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 206

حضرت مفتی محمد صادق عضی اللہ تعالیٰ عنہ تجربہ نے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ یورپ و امریکہ اشاعت اسلام کے بہترین میدان ہیں اور اگر کوئی شخص وہاں اسلام کی صحیح تعلیمات پیش کرے اور مسیحی دنیا میں جو شبہات اسلام کے متعلق پائے جاتے ہیں ان کو دور کر دے تو کامیابی بہت آسان ہے لیکن افسوس ہے کہ ہندوستان کی جماعت اسلام ( جسے دنیا کی سب سے بڑی جماعت اسلام ہونے کا فخر حاصل ہے ) اس سے بالکل غافل ہے اور علماء کا گروہ مطلقاً اس طرف توجہ نہیں کرتا۔اس وقت ہم اس کے اسباب پر غور کر کے تفصیل بیان کرنا مناسب نہیں سمجھتے کیونکہ اس صورت میں ہمیں بہت سے تلخ تجربات اور ناخوشگوار واقعات سے بحث کرنی پڑے گی۔تاہم احمدی جماعت کی اس قوت عمل کو ایک نمونہ کی صورت میں ضرور پیش کرنا چاہتے ہیں جو بہترین درس عمل ہے۔شمس الاسلام کے دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ امریکہ میں خالص احمدی معتقدات کی تعلیم ہو رہی ہے اور وہاں کی آبادی جو اس وقت تک اسلام کی تعلیمات ہی سے ناواقف تھی اور جو فی الحال کسی طرح احمدی و غیر احمدی تعلیمات میں کوئی امتیاز پیدا نہیں کر سکتی۔نہایت سرعت کے ساتھ قادیانی ہوتی جارہی ہے۔ہر چند یہ بھی غنیمت ہے کہ ایک مسیحی قادیانی ہی ہو کر مسلمان ہو جائے لیکن ضرورت تھی کہ ہمارے ہاں جمیعت علماء اس ضرورت سے فائدہ اُٹھاتی اور اسلام و مسیحیت کے درمیان اس بیچ کے درجہ کو بھی ہٹا دیتی لیکن چونکہ اس کی کوئی امید نہیں اس لئے کوئی وجہ نہیں کہ ہم اس جماعت کی کامیابی سے خوش نہ ہوں۔یہ رسالہ احمد یہ موقف کے بیان اور اسلام پر اعتراضات کے جوابات کی نہایت مؤثر صورت ثابت ہوا۔وہ دردمندانہ دُعا ئیں جو اس کے جاری کرتے وقت حضرت مفتی صاحب نے کی تھیں در مولیٰ پر مقبول ہوئیں۔یہ رسالہ اب تک امریکہ سے مختصر وقفوں 206