حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 205
حضرت مفتی محمد صادق عنی اللہ تعالی عنہ 205 سے طلوع ہوا ہے جس کے متعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے چودہ سو سال پہلے پیشگوئی فرما دی تھی۔محترم سید حسین خان صاحب نے تہران ایران سے لکھا: ( سن رائز | |-1923ء) ددسن رائز کے بہت سے مضامین ترجمہ کر کے ایرانی اخبارات میں چھپتے ہیں۔ہم خدا کا شکر ادا کرتے ہیں کہ آپ کی تنظیم اور میگزین نہ صرف امریکہ میں روشنی پھیلا رہے ہیں بلکہ ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ ان سے ساری دنیا کے سارے ملکوں میں اُجالا ہو رہا ہے۔میری خدا سے دُعا ہے کہ آپ کی تنظیم سے نہ صرف امریکہ میں بلکہ دنیا میں ہر طرف حق کا نور پھیل جائے۔(سن رائز 11-1923ء) انڈیا کے ایک رسالہ صوفی نے فکر انگیز مضمون لکھا جس کا کچھ حصہ درج ذیل ہے: احمدی جماعت کوشش کر رہی ہے کہ وہ دنیا کے تمام حصوں میں اپنے ملک کی تعلیم و اشاعت کا کام جاری کر دیں۔چنانچہ چین، افریقہ، آسٹریلیا وغیرہ میں ان کے مشنری کام کر رہے ہیں اور امریکہ میں بھی ان کے مربی ڈاکٹر مفتی محمد صادق نہایت محنت سے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔امریکہ میں انہیں قدم رکھے دوسرا سال ہے لیکن اس قلیل زمانہ میں انہوں نے وہاں کافی مقبولیت حاصل کر لی ہے۔اور تقریباً سو (100) آدمی وہاں (احمدی ) ہو چکے ہیں۔انہوں نے وہاں سے شمس الاسلام ( ایک سہ ماہی رسالہ) بھی جاری کیا ہے جس کی پہلی اشاعت جولائی 1921ء سے کی گئی۔اس کے دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ڈاکٹر محمد صادق صاحب نے امریکہ میں کن کن مصائب کو برداشت کیا اور ابتداء ہی میں وہ کن مشکلات میں گھر گئے لیکن چونکہ عزم مستقل تھا اور ہمت استوار اس لئے مصیبتوں کا بادل چند دن میں ہٹ گیا اور کامیابی کی شعائیں نمودار ہونے لگیں۔