حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 196
حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ 196 اس میں تحریر تھا کہ یونائیٹڈ سٹیٹس میں ہزاروں مسلمان ہیں جو البانیہ ، بوسنیا، سربیا، سیر یا، فلسطین، انڈیا، کردستان اور ترکی سے یہاں آکر آباد ہوئے ہیں۔ان کے صرف نام اسلامی ہیں۔ان کے کلچر میں اسلام کا کوئی عمل دخل نہیں اس لئے آپ نے انہیں درج ذیل مشورے دیئے : 1 - اسلامی نام قائم رکھیں۔2۔روزانہ نماز ادا کریں۔3۔عربی زبان پڑھیں لکھیں اور بولیں جو اسلام کی زبان ہے۔4 اپنے بچوں کو اچھا مسلمان بننا سکھا ئیں۔5۔سیونگ بنگ اکاؤنٹ کا سود اسلام کی اشاعت پر خرچ کے لئے دیں۔6۔ہر شہر میں مسجد بنا ئیں۔7 - اسلام کا پر چار کریں۔8 - احمد یہ جماعت میں شامل ہو جائیں۔اس تقریر کے بعد آپ نے اور ایک عربی اخبار السیرت کے ایڈیٹر مسٹر موہن نے مل کر ایک سوسائٹی بنائی جس کا مقصد امریکہ میں اسلام کا دفاع کرنا تھا۔مفتی صاحب اس کے پریذیڈنٹ اور مسٹر موہن اس کے سیکرٹری منتخب ہوئے۔حضرت مفتی صاحب کے کام کی نوعیت کا اندازہ اس امر سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ وہاں مقامی لوگوں کو دین حق سے واقفیت ہی نہیں تھی اور اگر تھی بھی تو غلط فہمیوں میں ملوث بگڑی ہوئی مسخ شدہ صورت تھی۔آپ نے سب سے پہلے دین محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اصل شکل دکھانے کے لئے ایک دس نکاتی فارمولا مرتب کیا: 1۔جن کو آپ محمڈن کہتے ہیں وہ محمد " کو خدا انہیں سمجھتے بلکہ ایک انسان ، نبی اور سب نبیوں سے افضل مانتے ہیں۔