حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 192 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 192

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ محمد صادق بے یار و غمگسار ہزاروں میلوں کا سفر طے کر کے امریکہ میں اپنی مذہبی جنگ شروع کرنے کے لئے پہنچے ہیں اور ان کو امید ہے کہ وہ امریکہ کے لوگوں کو ان اصولوں کی طرف کھینچ لائیں گے جو کہ احمد نبی نے جس کے وہ مرید ہیں اس زمانے میں دنیا کو سکھائے۔مفتی محمد صادق کے ارادوں میں اس سلوک نے جو امریکہ نے کیا، تزلزل نہیں پیدا کیا اور وہ بے چین ہیں کہ جلدی سے جلدی اپنا لیکچر شروع کریں۔وہ امریکہ کے لوگوں کو اس امن پسند مذہب کے اصولوں کی طرف رہبری کریں جو کہ احمد نبی ، بروز محمد نے اس زمانے میں لوگوں کو سکھایا۔صادق جو کہ قادیان پنجاب کے باشندہ ہیں ، ایک فلاسفر ہیں اور ایک تجربہ کار اور بلند ہمت اور پختہ ارادوں کے انسان ہیں۔نہایت شائستہ اور مہذب ہیں جو کہ تعلیم یافتہ لوگوں کا خاصہ ہے۔اپنے مذہب کو پریس کے رپورٹر کے سامنے پیش کیا اور کہا کہ میں نے تین سال داعی الی اللہ کی حیثیت سے لندن میں کام کیا۔وہاں میں نے بہت لیکچر دیئے۔بہت سے لوگوں کو احمدی بنایا۔احمد نبی جو کہ اس سلسلہ کے بانی تھے 1835ء میں پیدا ہوئے تھے۔1888ء ( نقل مطابق اصل ) میں انہوں نے اپنے کام کو شروع کیا۔1908ء میں جبکہ ان کے ماننے والوں کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر چکی تھی۔فوت ہوئے۔احمد ایک پیغمبر اور رسول کا منصب رکھتے تھے اور قرآن پاک کو خدا کی کتاب یقین کرتے تھے۔ان کا دعویٰ تھا کہ خدا اُن سے کلام کرتا ہے اور اُس نے دنیا کی اصلاح کے لئے مسیح کا منصب دے کر مبعوث کیا ہے۔آپ نے بہت سی پیشگوئیاں کیں جو کہ اپنے وقت میں پوری ہوئیں۔انہوں نے ان پیشگوئیوں اور ان کے علاوہ اور معجزات کو جو کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے ہاتھ پر ظاہر کئے اپنے منجانب اللہ ہونے کا ثبوت پیش کیا۔میں 8 سال ان کی صحبت میں رہا ہوں۔انہوں نے خطرناک جنگ اور زار روس کی قابل رحم اور ابتر حالت کی نسبت بھی ان واقعات کے وقوع سے دس سال 192