حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 130 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 130

حضرت مفتی محمد صادق عنی اللہ تعالیٰ عنہ نور صادق اور دیگر سلسلے 130 عقیدت، محبت اور مؤدت کے اپنے اپنے انداز ہوتے ہیں۔بحیثیت ایڈیٹر بدر آپ نے کئی سلسلے حضرت خلیفہ اسیح کی سیرت اور پیغام پہنچانے کے جاری رکھے۔نور صادق کے نام سے ذاتی مشاہدات قلم بند کئے۔وجہ تسمیہ یہ بتائی کہ وہ نور الدین جو صادق کی آنکھوں کے راستہ اُس کے دل پر نازل ہوا اور وہ نور جو صداقت کی شعاعوں سے چمک رہا ہے۔۔۔۔۔نیز تحریر فرمایا: اللہ کی رحمت اور مغفرت ہو میرے ماں باپ پر جس نے مجھے چھوٹی سی عمر میں نور الدین کے پاس پہنچایا اور اس کا شاگرد بنایا۔اور دینی و دنیاوی حسنات عطا ہوں میری ماں کو جس کے سبب سے میں بچپن سے نورالدین کو جانتا ہوں۔“ ( بدر 19 ستمبر 1912ء) کلام امیر کے عنوان کے تحت لطیف نکتے اور سبق آموز واقعات ہوتے قرآنِ رمضان اور درس القرآن کے تحت تفسیری نکات جمع کرتے درس حدیث میں بخاری شریف کا درس شامل تھا۔یہ سب کام بے حد محنت طلب تھے جو محض اللہ تعالیٰ کی دستگیری سے ممکن ہوتے تھے۔تفسیر لکھنے کی ذمہ داری کا ذکر کرتے ہوئے مفتی صاحب تحریر کرتے ہیں: حضرت مولوی نور الدین صاحب کے درس کے فوائد کا اُس میں درج کرنا حضرت اقدس علیہ السلام کے اقوال کا اُس کے متعلق تلاش کرنا پھر خود بھی تدبیر کرنا ،دُعا کرنا۔یہ سب کچھ کوئی تھوڑا کام نہیں بلکہ سچ تو یہ ہے کہ اگر تفسیر کے لئے اُس کا حق پورے طور سے ادا کرنا ہو تو اس کام کے لئے بدر کے ایڈیٹوریل سٹاف میں ایک ایڈیٹر صرف اس کام کے واسطے خاص ہونا چاہیے جسے اور کسی طرف فکر کرنے کی ضرورت نہ ہو۔۔۔۔۔۔ایڈیٹر کو علاوہ اخبار کی ایڈیٹری کے اُس کی مینجری بھی خود ہی کرنی پڑتی ہے۔