حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 93 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 93

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالی عنہ 93 سیرت مسیح موعود علیہ السلام از یعقوب علی عرفانی ص510) ایک دفعہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام بیت مبارک میں تشریف فرما تھے۔ان دنوں حضرت مولوی عبد الکریم صاحب کچھ بیمار تھے کسی نے عرض کیا حضور مولوی صاحب بیمار ہیں ان کی نسبت فکر ہو رہی ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا: مجھے تو مفتی صاحب کی فکر رہتی ہے یہ بہت دُبلے پتے ہیں۔“ حسن کارکردگی پر اعتماد مفتی صاحب نے فرمایا: الفضل 7 جنوری 1936 میں 4 کالم (2) قبل نماز ظہر عاجز راقم سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دریافت کیا کہ آیا شیخ یعقوب علی صاحب اشتہار النداء کے انطباع کے انتظام کے واسطے لاہور چلے گئے ہیں میں نے عرض کی کہ صبح چلے گئے ہیں فرمایا: ”ہمارا جی چاہتا ہے کہ آپ بھی جائیں اور پروف کو بغور پڑھ کر درست کر دیں۔“ چنانچہ حسب الحکم یہ عاجز شام کو لاہور چلا گیا اور چار روز کے بعد واپس دار الامان حاضر ہوا۔( بدر جلد 1 نمبر 4 صفحہ 6 مورخہ 127اپریل 1905ء) آپ نے اس کام میں خوب ہمت کی خوشنودی کا یہ کلمہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی زبان مبارک سے نصیب ہونے کا باعث ایک کار خدمت تھا جس کی آپ کو بتوفیق الہی سعادت حاصل ہوئی۔تین سال کے اندر طلب نشان والی پیشگوئی کے اشتہار کا انگریزی ترجمہ ہو کر لاہور میں طبع ہونے کے واسطے آیا ہوا تھا۔اس کو لے کر ہفتہ کی شام کو میں یہاں سے روانہ ہوا اور چھینہ کے سٹیشن