حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 87
حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ فرمایا: فی الحقیقت مفتی صاحب ایسا متقی صاحب دل ایڈیٹر البدر کے لئے ملنا نا ممکن نہ تھا تو محال تو ضرور تھا۔۔۔۔۔۔خدا کرے کہ مفتی صاحب کی خدمات قوم کے لئے مفید اور 66 بابرکت ہوں۔آمین۔“ 87 16 اپریل 1905ء کو آپ نے ایڈیٹر کے فرائض سنبھال لئے پہلے پرچے میں انتہائی عاجزی سے رب کریم کی حمد وثنا کرتے ہوئے کام ا آغاز کیا۔بسم اللہ کے عنوان سے ایڈیٹوریل نوٹ میں دُعا کی: میں اس کام کو شروع کرتا ہوں جو خدمت دینِ اسلام کا کام ہے۔اور تیرے فرستادہ برگزیدہ مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت گزاری ہے۔اس میں اپنی رحمت اور برکت اور رضا رکھ لکھنے والوں اور لکھانے والوں اور پڑھنے والوں کے لیے۔روپئے خرچنے والوں اور مدد کرنے والوں، کام کرنے والوں کے لئے۔اور سننے والوں اور سنانے والوں کے لئے۔اور اس عاجز بندے کو اپنے پاک کلمات عطاء القاء والہام فرما جو دلوں میں قائم رہنے والی تا شیر کریں اور مخلوق کو تیرے راہ پر لاویں اور دین کے دشمنوں پر حجت قاطع قائم کریں۔اللهم الهمنى رشدى واعذني من شر نفسى اللهم اجعل سريرتى خيراً من علانيتي واجعل علانيتي صالحة۔اللهم رب اجعل لى لسان صدق في الاخرين رب اشرح لی صدری و یسر لی امری اور دنیا و آخرت میں حسنات عطا فرما حضرت ابی المکرم حکیم مولوی نورالدین صاحب کو قرآن جن کی جان ہے اور جن کے درس قرآن سے اس اخبار کے ناظرین نے آج تک فائدہ اٹھایا ہے اور آئندہ مستفید ہوں گے انشاء اللہ تعالیٰ اور ایسا ہی دنیا و دین کی نعمتیں اور برکتیں عطا فر ما قوم کے لیڈر عبدالکریم صاحب کو جن کی دردمندانہ پر تاثیر نصائح و وعظ انسان کو حقیقی عاشق مزاج بنادیتی