حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 68 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 68

حضرت مفتی محمد صادق عنی اللہ تعالیٰ عنہ 68 تعلیم الاسلام ہائی سکول میں آپ کی خدمات قادیان میں مدرسہ کا آغاز 1898ء میں پرائمری سکول سے ہوا تھا۔فروری 1900ء میں ہائی سکول بنا۔اس کے تین سال بعد ترقی دے کر کالج بنادیا گیا جو تعلیم الاسلام کالج کے نام سے موسوم ہوا۔کالج کا افتتاح 28 مئی 1903ء کو ہوا۔اس کالج کے ابتدائی سٹاف میں حضرت مفتی صاحب بھی شامل تھے۔آپ کالج کے مینجر ہسپر نٹنڈنٹ اور منطق کے پروفیسر بھی تھے۔تاریخ احمدیت جلد 3 ص 323) حضرت مفتی صاحب نے 1903 ء سے تعلیم الاسلام ہائی سکول میں خدمات کا سلسلہ شروع کیا جو آپ کی قابلیت اور ان تھک محنت سے یاد گار عرصہ شمار کیا جاتا ہے۔9 اگست 1904ء کوسکول کا انسپیکشن ہوا تو حسن کارکردگی سے متاثر ہوکر انسپکٹر صاحب نے نوٹ لکھا: تمام مکانات صاف ستھرے ہیں۔اور اس مدرسہ کے تمام کاروبار میں ایک سنجیدگی اور محسن انتظام کی خوشبو آتی ہے جو نہایت ہی قابل تعریف ہے۔“ ( الحکم 10 راگست 1904ء) اس رپورٹ کے نتیجے میں سکول Recognize ہو گیا ( الحکم 24 ستمبر 1904ء) اس کے بعد 20 فروری 1905ء کو انسپکٹر صاحب مدارس حلقہ جالندھر اور ڈسٹرکٹ انسپکٹر مدارس گورداسپور نے سکول کا معائنہ کر کے خوشنودی کا اظہار کیا۔سکول میں آپ کو حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب کو پڑہانے کا اعزاز حاصل ہوا ( تاریخ احمدیت جلد 4 صفحہ 32) 18 جنوری 1905ء میں میٹرک کے امتحان کے لئے فارم پر کرنے سے پہلے آپ نے حضرت اقدس علیہ السلام کی خدمت میں لکھا: اس میں ایک خانہ ہے اس لڑکے کا باپ کیا کام کرتا ہے میں نے نبوت لکھا ہے آپ نے جواب دیا نبوت کوئی کام نہیں۔یہ لکھ دیں کہ فرقہ احمد یہ جو تین لاکھ کے قریب ہے اس