حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 54 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 54

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ 54 اقدس علیہ السلام خدمت میں پیش کر سکیں۔اس سلسلے میں آپ نے عبرانی بائبل کو بغور پڑھا تو اُس میں بہت سی پیشگوئیاں حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق اصلی حالت میں ملیں جبکہ تراجم میں اُن کو مشتبہ کر دیا گیا تھا۔یہ مواد آپ وقتا فوقتا حضرت اقدس علیہ السلام خدمت میں پیش کرتے جو آپ اپنی کتب میں شامل فرماتے۔عبرانی تحریر بھی مفتی صاحب کی لکھی ہوئی ہے۔تحفہ گولڑویہ کے صفحات 114, 117 اور 138 پر ایسی تحریر میں موجود ہیں۔کچھ حوالے اربعین نمبر 4 کے تتمہ ص 8 پر بھی درج فرمائے۔(خلاصہ افضل 3 جنوری 1945 صفحہ 5) الہی تمغہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے اس کام میں معاونت کرنے والوں کو دلی دُعاؤں سے نوازا اور آخر میں جو نام تحریر فرمائے اُن میں چھٹا نام اخویم مفتی محمد صادق صاحب بھیروی ہے۔تحریر فرماتے ہیں کہ : ہم اس جگہ اپنے ان دوستوں کا شکر ادا کرنے سے رہ نہیں سکتے جنہوں نے ہمارے اس کام میں زبانوں کا اشتراک ثابت کرنے کے لئے مدد دی ہے۔ہم نہایت خوشی سے اس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ ہمارے مخلص دوستوں نے اشتراک السنہ ثابت کرنے کے لئے وہ جان فشانی کی ہے جو یقینا اس وقت تک اس صفحہ دنیا میں یاد گار رہے گی جب تک کہ یہ دنیا آباد رہے۔ان مردان خدا نے بڑی بہادری سے اپنے عزیز وقتوں کو ہمیں دیا ہے اور دن رات بڑی محنت اور عرق ریزی اُٹھا کر اس عظیم الشان کام کو انجام دیا ہے۔میں جانتا ہوں کہ ان کو جناب الہی میں بڑا ثواب ہوگا کیونکہ وہ ایک ایسے جنگ میں شریک ہوئے ہیں جس میں عنقریب اسلام کی طرف سے فتح کے نقارے بجیں گے پس ہر ایک اُن میں سے الہی تمغہ پانے کا مستحق ہے۔میں اس کیفیت کو بیان نہیں کر سکتا کہ وہ کیوں کر ہر یک جلسہ میں اشتراک نکالنے کے لئے اندر ہی اندرصد با کوس نکل جاتے تھے اور پھر کیوں کر کامیابی کے ساتھ واپس آکر کسی لفظ مشترک کا تحفہ پیش کرتے تھے یہاں