حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 48
حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالی عنہ 48 بھی اپنے خط میں گریز کرنا چاہا ہو گا کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں نبوں کے پیش کرنے کا ذکر کرتے ہوئے آپ نے دعاوی کا ذکر شروع کر دیا لیکن یہ کوئی گریز نہیں زبر دستی ہے۔66 ( ذکر حبیب ص 323,322 ) ایک دفعہ آپ نے چند لفافے انگریزی میں پتہ لکھ کر اور ٹکٹ لگا کر حضرت اقدس علیہ السلام کی خدمت میں پیش کئے۔اس پیش کش کو حضور نے پسند فرمایا ایک مکتوب میں لکھا: کیا: " آپ نے لفافے بھیج کر بہت آسانی کے لئے مجھے مدددی۔جزاکم اللہ خیرا (ذکر حبیب ص 346) ایک دفعہ مفتی صاحب نے اچھے کاغذ دیکھے تو سلطان القلم کو تحفہ دینے کا خیال آیا، خط میں تحریر دو مضمون لکھنے کے لئے بہت عمدہ کاغذ لا ہور سے آئے ہیں تھوڑے سے ارسال خدمت کرتا ہوں امید ہے کہ جناب کو پسند آئیں گے۔“ (ذکر حبیب ص 363) ترے کوچے میں کن راہوں سے آؤں وہ خدمت کیا ہے جس سے تجھ کو پاؤں پیارے مسیح کا پیغام اہل لاہور کے نام ایک دفعہ مفتی صاحب قادیان سے واپس لاہور جا رہے تھے حضرت اقدس علیہ السلام نے از راه شفقت فرمایا: لاہور کی جماعت کو ہماری طرف سے السلام علیکم کہہ دیں اور ان کو سمجھا دیں کہ دن بہت ہی نازک ہیں۔اللہ تعالیٰ کے غضب سے سب کو ڈرنا چاہیے۔اللہ تعالیٰ کسی کی پرواہ نہیں کرتا مگر صالح بندوں کی۔آپس میں اخوت اور محبت کو پیدا کرو اور درندگی اور