حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 30 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 30

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالی عنہ روحوں کو اس آپ زُلال کے ساتھ سیر کر دیتا کہ اُن کی تشنگی اور بھی بڑھ جاتی اور اُن کی عاشقانہ رُوحیں اپنے محبوب کی محبت میں اچھلنے لگتیں۔یہی حال ہر جگہ کے محبان کا تھا۔“ (ذکر حبیب صفحہ 104 ) یادری عبد اللہ آتھم والی پیشگوئی اور مفتی صاحب کا ثبات قدم 30 حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے عیسائی معاند عبد اللہ آتھم کے متعلق پیشگوئی کی تھی کہ حق کی مخالفت کرنے والا پندرہ ماہ میں ہاویہ میں گرایا جائے گا۔مگر آتھم نے تو بہ کی اور وہ خوفزدہ ہوا تو حسب وعدہ الہی اُس کو مہلت دی گئی۔اگر چہ بعد میں بے باکی کے باعث ہلاک کیا گیا مگر پندرہ ماہ میں ہلاکت کے ٹل جانے سے مخالفین کی کم فہمی کے باعث مخالفت کے شور کا خطرہ تھا۔مفتی صاحب اُس وقت جواں عمر تھے اور ایمان کی حدت سے مخلصانہ جذبات میں سرشار تھے اپنے آقا علیہ السلام کے حضور اطاعت گزاری کا اظہار بایں الفاظ ایک مکتوب میں کیا: میں قریباً چار سال سے آپ کے قدم پکڑے ہوئے ہوں اور آپ کی ہدایت پر دل سے ایمان لایا ہوں۔پیشتر اس کے کوئی پیشگوئی پوری ہوتی ہوئی یا نشان ظاہر ہوتا ہوا دیکھوں اب ایک بے نظیر نشان کے ظاہر ہونے کا وقت آپہنچا ہے میں اپنی تمام دعاؤں اور خواہشوں کو ترک کر کے رات دن خداوند کے حضور میں یہی دُعا کر رہا ہوں کہ اے رحمن رب! تیرے بندے ضعیف اور کوتاہ اندیش ہیں۔ایسے وعدے کو تو کھلے کھلے طور سے پورا کرتا کہ لوگ اپنی نادانی سے تیرے فرستادہ کا انکار کر کے اپنے گلوں میں لعنت کے طوق نہ ڈال لیں۔مگر ظاہر ہے کہ ایسے موقعوں پر کئی طرح کے ابتلا پیش آجایا کرتے ہیں اس واسطے میں نہایت عاجزی سے عرض کرنا چاہتا ہوں کہ میرا ایمان حضور کی صداقت پر پختہ ہے اور اسے ہرگز کوئی جنبش بفضلہ تعالیٰ نہیں۔پیشگوئی کے پورا ہونے کی خبر سننے کی خواہش مجھے اس لئے ہے کہ دوسروں کو سنایا جائے اور ان پر حجت قائم کی جائے ورنہ میں تو اُسی وقت سے اسے پورا ہو گیا ہوا