حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 216 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 216

216 حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ کا فرستادہ ظاہر ہو چکا ہے۔تقریر کے بعد چار پادریوں نے یکے بعد دیگرے سوالات کئے جن کے تسلی بخش جواب دئے گئے۔حاضرین تعلیم یافتہ تھے۔باوقار انداز میں توجہ سے ساری تقریرسُنی نومبر ہی میں کرکسٹن ( منی سوٹا )Crookston Minn میں سٹیٹ فارم سکول کے سپرنٹنڈنٹ نے اسلام کے موضوع پر لیکچر کے لئے دعوت دی۔اخبارات میں اعلان کی وجہ سے لیکچر والے دن سٹوڈنٹس اور ٹیچرز کے علاوہ دوسرے شہری بھی آگئے۔ایک گھنٹہ کی تقریر ہوئی۔بعد میں چیئر مین نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے میں اسلام کے متعلق صرف یہی جانتا تھا کہ یہ لوگ محمد کی پرستش کرتے ہیں (نعوذ باللہ ) اور کر سچنز کوقتل کرتے ہیں۔آج اسلام کا صحیح چہرہ دیکھنے کا موقع ملا ہے۔اس لیکچر کے بعد بہت لوگوں نے معلومات حاصل کیں کہ آپ کا دوبارہ لیکچر کہاں ہوگا۔Crookston Daily Times نے لکھا: "Dr۔Sadiq is the editor of the Moslem Sunrise, a magzine publised at Chicago and which is widely circulated in Northern Minnesota and North Dacota۔He is the first Moslem preacher to be sent to America by the Ahmadia Movement from India۔His headquarters and church (the mosque) are located in Chicago۔Dr۔Sadiq is a man of wide travels and many experiences۔He is able to speak seven languages fluently and has a wonderful command of English, which he acquired while attending the Indian Universities and later schools in England۔" (Moslem Sunrise 1923 I page 166) حضرت مفتی صاحب کی تربیت سے امریکہ میں جو جماعت بن رہی تھی اس میں قادیان والوں کا رنگ نمایاں تھا۔خواتین با حجاب رہ کر خدمات دین میں پیش پیش تھیں اسی طرح چندوں کی ادائیگی بھی شوق سے کرتیں۔قادیان میں حضرت خلیفہ اسیح برلن میں خدا کا گھر بنانے کے لئے چندے کی تحریک فرماتے ہیں اور امریکہ میں لبیک کہا جاتا ہے۔چندہ دہندگان کی ایک چھوٹی سی فہرست ملاحظہ ہو :