حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 148 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 148

حضرت مفتی محمد صادق عنی اللہ تعالی عنہ 148 میں جانثاروں کو ایک انوکھی لذت ملی کہ اگر وہ قادیان سے باہر ہیں تو اعلائے کلمہ حق کے لئے ہیں۔حمیت کا جھنڈا بلند کرنے کی کاوشوں میں جوعید تھی اس کا اور ہی مزا تھا۔خدا کے دین کے منادی سفر میں عید کر رہے تھے اور قادیان میں خلیفہ اسیح الاوّل اُنہیں دُعائیں دے رہے تھے۔فرمایا: مفتی محمد صادق صاحب و مولوی سید محمد سرور شاہ صاحب لکھنو جلسہ پر گئے تھے عید پر قادیان نہیں پہنچ سکے۔رستہ میں جس شہر میں عید کی نماز پڑھی ہوگی اس شہر کے بھائیوں کو عید مبارک ہو۔ہم نے ان کے لیے دُعائیں کیں اور آخری دُعا میں شامل رکھا۔“ ( بدر 12 نومبر 1913ء) 8 نومبر کے جلسہ لکھنو میں حضرت مفتی صاحب نے اہل لکھنو کو نولکھا ہار کے نام سے کو نصائح کیں: 1۔خدا کا شکر کرو۔2۔شرک سے بچو۔3۔والدین کے ساتھ حسن سلوک کرو۔4۔انبیاء کی اتباع کرو اور خصوصا فخر موجودات کی کہ وہ سب سے بڑھ کر محبوب خداوندی ہے اور پھر اس زمانہ کے مامور نبی مسیح عالی شام کی اور پھر اس کے خلیفہ نورالدین کی۔5-نماز اور ذکر الہی کی طرف توجہ دو۔6۔اچھے کاموں کے کرنے کی ہمیشہ تلقین کرتے رہو اور بُرے کاموں سے خود بھی بچو اور دوسروں کو بھی روکتے رہو۔7 - تکبر نہ کرو، جامہ انکساری پہنو۔8- افراط و تفریط سے بچ کرمیانہ روی اختیار کرو۔