حضرت مرزا شریف احمد ؓ

by Other Authors

Page 37 of 44

حضرت مرزا شریف احمد ؓ — Page 37

فرماتے تھے۔گھر میں آپ کے لئے کوئی علیحدہ چیز تیار نہ کی جاتی تھی۔آپ بچوں کے ساتھ ہی بیٹھ کر کھانا تناول فرمایا کرتے تھے۔کھانے میں آپ نہایت سادہ تھے۔بچوں کی ورزش اور غذا کا اہتمام حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب مزید بیان فرماتے ہیں کہ بچوں کی ورزش اور غذا کا بھی آپ اہتمام فرماتے تھے۔گھر میں اکھاڑہ تھا جہاں ہم کشتی وغیرہ کرتے اور ورزش کرتے۔غذا میں بچوں کے لئے دودھ اور مکھن بافراط میسر ہوتا۔صاحبزادہ صاحب فرماتے ہیں کہ کالج کے زمانہ تک وہ چائے کے عادی نہ تھے۔کاش آج کے نوجوان بھی اس مہذب افیون سے بچ سکیں تا ان کی صحتیں بھی میاں صاحب کے بچوں جیسی ہو سکیں۔وہ نہایت مشفق اور مہربان باپ تھے۔آپ سلسلہ کے نظام اور خلافت کے بارہ میں بہت ہی باغیرت تھے اس بارہ میں کوئی معمولی بات بھی آپ برداشت نہ فرماتے تھے۔(ماخوذ از سیرت حضرت مرزا شریف احمد ) بچوں کی تعلیم قرآن مجید میں آپ دلچسپی لیتے تھے آپ کے پوتے مرزا ادریس احمد صاحب بیان کرتے ہیں: 37