حضرت مرزا شریف احمد ؓ — Page 32
آپ سفر میں بھی اس کی پابندی فرماتے اور آپ کی آواز سن کر میں نے اکثر صحابہ کو یہ کہتے سنا ہے کہ آپ کی آواز حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آواز سے بہت مشابہ ہے۔صبح کی نماز کے بعد تمام افراد خانہ کو اکٹھا کر کے پندرہ ، ہمیں منٹ تک آپ حضرت مسیح موعود کی کتب کا درس دیتے تھے۔اس کا طریق یہ ہوتا تھا کہ آپ بار بار حاضرین میں سے کسی کو کتاب پڑھنے کے لئے ارشاد فرماتے اور بوقت ضرورت آپ اس کی تشریح فرماتے۔مسجد مبارک میں رمضان المبارک میں صبح کی نماز کے بعد بخاری کا بھی آپ درس دیتے رہے۔حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب فرماتے ہیں کہ آپ کے درس بخاری شریف میں علمی نکات کے علاوہ خاص روحانی رنگ عیاں ہوتا تھا۔اس کے علاوہ آپ تمام بچوں کو قرآن مجید پڑھاتے اور ان کے تلفظ کی صحت کا بہت اہتمام فرماتے۔گھر میں اپنے بچوں پوتوں اور بعض بھیجے بھتیجیوں کو آپ نے ہی قرآن پڑھایا۔حضرت صاحبزادہ منصور احمد صاحب روایت کرتے ہیں کہ قادیان میں جب ایک بار حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالی نے عربی بول پال کے سیکھنے پر زور دیا تو گھر کے اکثر افراد بالخصوص مستورات آپ سے ہی تعلیم حاصل کرتیں اور یہ کہا جاتا تھا کہ آپ کا طریقہ تعلیم بہت مفید اور دلنشیں ہے اور طالب علم کو رواں کر دیتا ہے۔آپ نے کوئی چھ ماہ تک جامعہ ازہر میں 32 32