حضرت مرزا شریف احمد ؓ

by Other Authors

Page 5 of 44

حضرت مرزا شریف احمد ؓ — Page 5

نے اس رشتہ کو خوشی سے قبول کر لیا۔اس رشتہ سے حضرت نواب صاحب کے غیر احمدی بھائی اور دوسرے عزیز ناراض بھی ہوئے۔مگر حضرت نواب صاحب نے اس کی قطعاً پرواہ نہ کی اور رشتہ کیلئے راضی ہو گئے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کی مرضی کے مطابق حضرت مرزا شریف احمد صاحب اور حضرت نواب محمد علی خان صاحب کی بیٹی حضرت بوزینب بیگم صاحبہ کا نکاح 15 نومبر 1906ء کو بعد نماز عصر قادیان میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مہمان خانہ کے صحن میں ہو گیا۔حضرت مولانا حکیم نورالدین صاحب ( جو بعد میں 27 مئی 1908ء کو جماعت احمد یہ عالمگیر کے پہلے خلیفہ بنے ) نے حضور کی موجودگی میں ایک ہزار مہر حق پر نکاح کا اعلان فرمایا۔اپنے نکاح کے بارہ میں حضرت صاحبزادہ صاحب بیان کرتے ہیں: 1907ء میں میرا نکاح میرے شہر والے مکان میں پڑھا گیا تھا۔یہ وہی مکان تھا ، جو بعد میں ام طاہر کا بن گیا تھا۔حضرت خلیفۃ اصبح الاول نے نکاح پڑھا تھا۔مجھے یاد ہے کہ اس موقع پر باہر کے دوستوں کو بلایا گیا تھا اور دوست کافی تعداد میں آئے تھے۔میری عمر چھوٹی ہی تھی لیکن ایجاب و قبول خود میں نے ہی کیا تھا۔اسی طرح لڑکی کی طرف سے خود حضرت نواب محمد علی خان صاحب تھے۔اس موقع پر حضرت نواب صاحب کے دو غیر احمدی بھائی بھی قادیان آئے ہوئے تھے۔“ روزنامه الفضل ربوہ 30 دسمبر 1958ء) LO 5