حضرت مرزا شریف احمد ؓ — Page 38
بچوں کی تعلیم خصوصاً قرآن مجید کی تعلیم میں آپ دلچسپی لیتے تھے اور بعض اوقات چار بچوں کو مختلف کتب دیکر ان کو پڑھاتے تھے اور ہر ایک کی طرف پوری توجہ اور دھیان ہوتا اور آپ ان کی تصیح بھی فرماتے۔آپ کی طبیعت میں نرمی غالب تھی حضرت مولانا ابوالعطا ءصاحب جالندھری آپ کی سیرت کے بارہ میں لکھتے ہیں : خاکسار کو حضرت مرزا شریف احمد صاحب کے ساتھ نظارت تعلیم و نظارت ( دعوت الی اللہ ) میں سالہا سال کام کرنے کا موقع ملا۔آپ کی ہمدردی اور سلسلہ کے لئے غیرت ایک نمونہ تھی۔آپ کو اپنے ماتحتوں کی تکلیف کا بہت احساس ہوتا تھا۔آپ کو چین نہیں آتا تھا جب تک اس تکلیف کا ازالہ نہ کر لیں۔آپ بلاشبہ نظام کے بڑے قائل تھے مگر طبیعت میں نرمی غالب تھی۔آپ کو غریبوں کی غربت کا بہت احساس رہتا تھا اور ان کی امداد سے ان کو خوشی محسوس ہوتی۔آپ کی طبیعت میں خدمت دین کرنے والوں کے لئے گہری محبت تھی۔اپنے اساتذہ بالخصوص حضرت حافظ روشن علی صاحب کا بہت احترام کرتے تھے “ (الفرقان ربوہ جنوری فروری 1962 ، صفحہ:41) شاعری آپ کبھی کبھار شاعری بھی کرتے تھے۔سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک 38 88