حضرت مرزا شریف احمد ؓ — Page 36
حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب تحریر کرتے ہیں: بعض نئے دوکانداروں کی محض امداد کی خاطر دوکان پر پہنچ کر بظاہر ضرورت سے زیادہ سودا خرید فرماتے۔تا ان کی امداد ہو جائے اور ان کی عزت نفس بھی قائم رہے۔خود مدد کے علاوہ بعض اوقات کمزور رشتہ داروں کی مدد کے لئے کھاتے پیتے رشتہ داروں کو بھی توجہ دلاتے۔بچوں سے شفقت حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب فرماتے ہیں کہ بچوں کے ساتھ آپ کا سلوک بہت محبت اور شفقت کا ہوتا تھا۔آپ بچوں میں خود اعتمادی کا جذبہ پیدا فرماتے۔کسی چیز کے پیچھے پڑ کر اس پر زیادہ زور نہ دیتے تھے۔باوجود اس کے کہ آپ بچوں کے ساتھ سیر و تفریح اور شکار کے لئے جاتے لیکن پھر بھی آپ کا اتنا ادب تھا کہ ہم آپ سے حجاب میں باتیں کرتے تھے اوراکثر دفعہ براہ راست بات کرنے سے ہچکچاتے تھے اور والدہ صاحبہ کی وساطت سے عرض کرتے۔بچوں کو تیر نا بھی سکھاتے تھے۔آپ کو شکار کے ساتھ ساتھ تیرنے کا بھی بہت شوق تھا۔قادیان میں Swimming pool آپ کی ہی توجہ اور محنت کا نتیجہ تھا۔کئی مرتبہ پکنک میں حضرت اماں جان بھی آپ کے ہمراہ ہوتیں۔لیکن حضرت اماں جان کا بہت ادب فرماتے تھے۔حتی کہ بعض مرتبہ بات بھی کرنے سے گریز 36