حضرت مرزا شریف احمد ؓ — Page 23
بوڑھے شخص نے اسے دیکھا جو گاؤں کی طرف آرہا تھا۔وہ شخص اس بچہ کے گھر والوں کو بھی جانتا تھا۔اس طرح وہ بچہ حضرت میاں صاحب کی دعا سے بخیریت واپس گھر پہنچ گیا اور ان گاؤں والوں کے لئے ایک نشان کا موجب ہوا۔واقعی آپ لوگوں کا خدا نرالا ہے مکرم خلیفہ صباح الدین صاحب نصرت الہی کا ایک اور واقعہ بیان کرتے ہیں: دوسرا واقعہ جو حضرت میاں صاحب نے بیان فرمایا۔وہ آپ کے سفر یورپ کا ہے۔لنڈن قیام کے دوران حضرت میاں صاحب کے انگریز سیکرٹری نے آپ سے یہ عرض کیا کہ سفر خرچ میں بہت کمی واقع ہو چکی ہے جس کے مطابق اب مزید سفر کا پروگرام مشکل معلوم ہوتا ہے۔آپ نے سیکرٹری کو فرمایا کہ کل انشاء اللہ تعالیٰ رقم کا بندوبست ہو جائے گا۔سیکرٹری اس سے بہت حیران ہوا کہ آپ اس ملک میں اجنبی ہیں پھر کس طرح مطلوبہ رقم کا انتظام ہو جائے گا۔حضرت میاں صاحب فرماتے ہیں کہ آپ نے خدا تعالیٰ سے بہت دعا کی اے خدا اس غیر جگہ میں میرے لئے اپنی خاص نصرت نازل فرما اور ہماری ضرورتوں کو پورا فرما۔اگلے ہی روز جبکہ سیکرٹری بھی آپ کے ہمراہ تھا ایک شخص بازار میں آپ کو ملا جس نے آپ کو روک کر Saint Saint کہنا شروع کیا۔پھر ایک بڑی رقم کا چیک آپ کی خدمت میں پیش کر کے آپ سے دعا کی درخواست کی۔23 23