حضرت مرزا شریف احمد ؓ

by Other Authors

Page 8 of 44

حضرت مرزا شریف احمد ؓ — Page 8

مولانا ذولفقار علی خان صاحب گوہر ، حضرت چوہدری فتح محمد صاحب سیال ، حضرت مولانا عبدالرحیم صاحب نیر، حضرت مولانا عبدالرحیم صاحب درد، حضرت بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی ، حضرت شیخ یعقوب علی صاحب شعر فانی اور بعض دیگر احباب۔الحکم قادیان 28 نومبر 1924، صفحہ 4) اس موقع پر حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب نے ایک نظم بھی لکھی جس کے چند اشعار آپ کے لئے تحریر کرتے ہیں: مبارک ہو تمہیں لنڈن میں مسجد کا بنا کرنا مبارک ہو تمہیں لنڈن میں مسجد کا پنا کرنا زمین کفر میں اللہ اکبر کی ندا کرنا بنو فضلوں کے وارث تم کہ تم جو کام کرتے ہو مقصد اس سے بس راضی خدا کرنا ہے خدا کی راہ پر بس ایک تم ہی چلنے والے ہو کہ آساں جانتے ہو مال کو جاں کو فدا کرنا ہوا کرتا اخبار الفضل قادیان دار الامان 23 ستمبر 1920ء) 8