حضرت مرزا شریف احمد ؓ

by Other Authors

Page 7 of 44

حضرت مرزا شریف احمد ؓ — Page 7

درس کے دوران فرمایا: ابھی میں نے دیکھا ہے کہ اسی مقام پر کسی پرند کا مزیدار شور با کھایا ہے اور اس کی باریک باریک ہڈیاں پھینک دی ہیں۔جو نہی آپ نے یہ کشف سنایا۔شیخ یعقوب علی صاحب ( یہ وہی صحابی حضرت مسیح موعود ہیں جنہوں نے جماعت احمدیہ کا سب سے پہلا اخبار ”الحکم اکتوبر 1897ء میں شروع کیا) نے عرض کی کہ اس کو پورا کرنے کے لئے کسی پرند کا گوشت کا انتظام کیا جاوے۔یہ کہہ کر وہ اٹھے تا کہ صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب جو کبھی کبھی ہوائی بندوق سے شکار کھیلا کرتے تھے۔انہیں عرض کریں کہ کوئی پرند شکار کریں۔شیخ یعقوب علی صاحب ان کے پاس پہنچے تو معلوم ہوا۔کہ ٹھیک اسی وقت انہوں نے کچھ پرند شکار کئے ہیں۔وہ حضرت کی خدمت میں پیش کئے گئے اور حضرت بہت خوش ہوئے۔“ (اخبار بدر قادیان فروری 1911ء) حضرت خلیفہ المسیح الثانی کے ہمراہ لندن میں 1924ء کا ذکر ہے کہ سیدنا حضرت خلیفہ اسی الثانی رضی اللہ عنہ سفر یورپ پر تشریف لے گئے۔جہاں 19 اکتوبر 1924ء کو آپ نے مسجد فضل لندن کی بنیا درکھی اور 24 اکتوبر 1924 ء کو یہاں پہلا یاد گار اور تاریخی جمعۃ المبارک پڑھایا۔اس تاریخ ساز جمعتہ المبارک میں شامل ہونے والے بعض احباب کے اسماء حسب ذیل ہیں : حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب ، حضرت حافظ روشن علی صاحب 7