حضرت مرزا ناصر احمد — Page 172
140 نے حضور کی خدمت میں تحریر کی۔اس خواب میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے میرا خیال رکھنے کی نصیحت فرمائی تھی۔آپ اسس خواب کو بہت اہمیت دیتے اور اکثر مجھ سے اس کا ذکر فرماتے۔ایک روز میں نے ہنستے ہوئے ان سے کہا کہ " اب آپ مجھے کچھ نہیں کہہ سکتے۔میرے پاس بہت بڑی سفارش ہے۔حضرت مسیح موعود نے میرا خیال رکھنے کے لئے فرمایا ہے۔میرا یہ کہنا تھا کہ آپ ایکدم سنجیدہ ہو گئے اور چہرہ خشیت الہی سے بھر گیا۔اور فرمایا : ہاں ، میں آپ کے چہرے کا تاثر دیکھ کر حیران سی رہ گئی۔مجھ سے کئی بار فرمایا : الحمد" بہت پڑھا کرو۔“ خلافت سے محبت حضرت خلیفتہ المسیح الثالث کی وفات کے بعد ایک روز میں نے اس بات پر غور کیا اور اس نتیجہ پر پہنچی کہ جن افراد کو اللہ تعالیٰ نے مستقبل میں خلافت کے منصب اعلیٰ کے لئے منتخب فرمانا ہوتا ہے ان کو خلافت کے مقام کی سمجھ اور خلافت سے محبت عام انسانوں سے بہت بڑھ کر عطا فرماتا ہے۔حضرت خلیفہ اسیح الاول کو دیکھیں تو حضرت مسیح موعود کے لئے ان کی فدائیت پر رشک آتا ہے۔ان کے متعلق اس سے زیادہ اور کیا کہنے کی ضرورت ہے جن کے لئے خود حضرت مسیح موعود علیہ السّلام نے فرما دیا ہے کہ ے چه خوش بودے اگر سر یک زامت نور دیں بودے