حضرت مرزا ناصر احمد — Page 97
۹۳ ہے یہ ساتھ رکھا کرو۔لیکن آپ نے ایک عام سی بات میں بھی محبت کا رنگ بھر دیا۔اور آپ کا یہ تحفہ آج بھی ایک خوبصورت یا د لئے ہوئے میرے اسی پرس (بیگ) میں موجود ہے۔آپ نے مجھ سے فرمایا۔میں تمہیں اکثر یوں چھوٹے چھوٹے تحفے دیتا رہوں گا۔اور آپ مجھے یوں ہی کئی تحفے دیتے رہتے۔ایک روز آپ دفتر سے آئے تو آپ نے ایک کرسٹل کا خوبصورت گلدان اور پیالہ مجھے دیتے ہوئے فرمایا۔یہ تمہارے " لئے تحفہ ہیں یا میں خاموش رہی۔میں اس وقت محبت کی ان باریکیوں سے بے خبر تھی۔لیکن اب جب میں آپ کے ان تحائف کو دیکھتی ہوں تو درد اور لذت کے عجیب احساسات دل میں پیدا ہوتے ہیں۔BOOK) - میں نے شادی سے پہلے ایک مرتبہ آپ کو اپنی آٹو گراف بک AUTOGRAPH) دعائیہ کلمات لکھنے کے لئے دی، آپ نے تحریر فر مایا :۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيم نحْمَدُهُ وَنَصَلَى رَسُولِهِ نحمده ونصلى على رسوله الكريم: وعلى عبده المسيح الموعود خدائے مہربان اپنی رحمت بے پایاں سے حقائق اشیاء کا علم عطا فرمائے اور حسن بیان سے نوازہ سے ی“ دستخط از مریدا ناصر احمد خلیفة أسبح الثالث تاریخ ----- شادی سے قبل میرے پاس ایک پیسے جمع کر نے والی گڑیا تھی۔میں ہوسٹل میں