حضرت مرزا ناصر احمد

by Other Authors

Page 59 of 181

حضرت مرزا ناصر احمد — Page 59

بیرونی ممالک کے دورہ جاتے دنیا میں دین حق کا پیغام پہنچانے کے لئے اور بیرونی ممالک میں بسنے والے احمدیوں کی تربیت کے لئے حضور نے اپنے دور خلافت میں یورپی ممالک ، افریقہ اور امریکہ کے دورہ جات کے لئے سات تبلیغی سفر اختیار فرمائے۔پہلا سفر یورپ " حضور نے 4 جولائی 199 ء کو اپنے دور خلافت کا پہلا سفر برائے ممالک بیرون اختیار فرمایا - یه دوره ۲۴ اگست ۱۹ ء تک جاری رہا۔اس دوران آپ نے مغربی جرمنی ، سوئٹزرلینڈ ، ہالینڈ، ڈنمارک اور انگلستان کا دورہ فرمایا۔اسی دورہ میں آپ نے خواتین کے چندہ سے تعمیر کردہ بیت نصرت جہاں کوپن ہیگن کا افتتاح فرمایا۔نیز ۲۸ جولائی کو وانڈ زور تھو ٹاؤن ہال لنڈن میں اہل یورپ سے تاریخی خطاب " امن کا پیغام اور ایک حرف انتباه " فرمایا۔اس دورہ میں آپ نے سات پر یس کا نفرنسوں سے خطاب فرمایا۔دوسر اسفر دوسرا سفر آپ نے نشہ ء میں اختیار فرمایا۔اس دوران آپ نے یورپ۔اور افریقہ کے مختلف ممالک سوئٹزرلینڈ، برطانیہ، جرمنی، سپین، نائیجیریا،