حضرت مرزا ناصر احمد — Page 4
آپ کی اپنی زندگی کالمحہ لحہ اس قول کی سچی تصویر تھا۔شادی کے بعد ان کو بہت تھوڑا ساتھ میسر آیا مگر اس میں جو تربیت کا طریق اور شوہر کی محبت ملی وہ پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے۔میاں بیوی کے تعلق میں چھوٹی چھوٹی باتیں ہی تعلق بڑھانے یا گھٹانے کا باعث ہوتی ہیں۔آپ کو اللہ تعالیٰ نے دل جیت لینے کا وصف کمال حد تک عطا فرمایا تھا۔خدا کرے ہمارے قوام اس کتاب کو پڑھ کر عمل کر کے صحیح سرتاج بن کر چکیں۔حضور کو جماعت کی خواتین کی تربیت کا انشا خیال تھا کہ شادی کے بعد لجنہ ربوہ کی طرف سے ایڈریس کے جواب میں حضور نے آیا طاہرہ کو جو پہلا اور آخری پیغام عورتوں کے لئے دیا تھا وہ یہ تھا فرمایا : عورتوں کو یہ نصیحت کرنا کہ وہ غلبہ اسلام کی تیاری کے لئے اپنی تربیت کریں اور بچوں کی تربیت کریں اور اچھی طرح انہیں یہ بات کہیں کہ شاہراہ غلبہ اسلام پر آگے ہی آگے بڑھتی جائیں۔“ اللہ تعالے تمام احمدی خواتین کو حضور کی آخری نصیحت پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ملبہ اسلام کی گھڑی قریب سے قریب کردے۔آمین۔سیکرٹری اشاعت امتہ الباری ناصر اور برکت ناصر کے علاوہ تمام معاونات جنہوں نے کتاب کے شائع ہونے اور بعد میں قارئین تک پہنچانے کی تمام ذمہ داری اٹھائی ہوئی ہے کو جزا ہائے خیر عطا کرے۔کانَ اللهُ معَهُم