حضرت مرزا ناصر احمد — Page 45
۴۵ ۱۹- مجلس صحت کا قیام افراد ربوہ کی جسمانی صحت کی بہتری کے لئے یکم مارچ ء کو مجلس صحت کے قیام کا اعلان فرمایا جس کا کام ربوہ کے تمام باشندوں کیلئے کھیلوں اور ورزش جسمانی کا انتظام کرنا اور اس کے لئے گراؤنڈ مہیا کرنا ہے۔۲۰- تعمیر مہمان خانہ جات کی تحریک تعلیمی اداروں کے قومیائے جانے کے بعد جلسہ سالانہ کے ایام میں مہمانوں کو ٹھہرانے کے لئے قیام گاہوں کی ضرورت تھی جضور نے بیر کی تعمی کرنے کی تحریک فرمائی جس میں احباب جماعت نے لاکھوں روپیہ پیش کیا چنانچہ بہت اقصیٰ کے سامنے اور لنگر خانہ دار النصر کے سامنے اور دارالضیافت کے عقب میں مجنہ اماءاللہ کی جانب سے بیر کس تعمیر کروائی گئیں۔۲۔قلمی دوستی کی تحریک 1907 1ء میں حضور نے بین الاقوامی سطح پر جماعت کے سامنے قلمی دوستی کی تحریک رکھی تا مختلف ممالک میں بسنے والے احمدیوں کے آپس میں روابط بڑھیں اور تبلیغ کی راہیں بھی نکلیں۔