حضرت مرزا ناصر احمد — Page 41
وانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ۔پڑھنے کی تاکید فرمائی۔۱۴ - مجالس موصیاں کا قیام 19 ء میں موصیان کی اخلاقی اور روحانی ترقی کے لئے اس مجلس کا قیام فرمایا۔اور اس مجلس کے ذمہ قرآن کریم پڑھنے اور پڑھانے کا کام لگایا۔۱۵- وقف بعد ریٹائرمنٹ کی تحریک ریٹائرڈ افراد کی صلاحیتوں سے جماعتی کام لینے کے لئے آپ نے وقف بعد ریٹائر منٹ کی تحریک فرمائی اور نظارت اصلاح و ارشاد کے ذریعہ ان افراد کی دینی علوم میں استعداد بڑھانے کا بھی انتظام فرمایا۔۱۶ - اشاعت قرآن کی تحریک قرآن کریم کو دنیا کی ہر قوم تک اس کی زبان میں پہنچانے کے لئے ار فروری مشکل کو ربوہ میں ایک جدید پریس کا سنگ بنیاد رکھا جس کا نام نصرت پرنٹرز اینڈ پبلیکیشنز ہے۔دنیا کے بڑے بڑے ممالک کے مشہور ہوٹلوں کے کمروں میں قرآن کریم کے نسخے رکھوائے گئے۔