حضرت مرزا ناصر احمد — Page 3
پیش لفظ ہے شکر رب عز وجل خارج از بیاں اللہ تعالیٰ کے احسانات کا ہزار بار شکر ہے جس نے لجنہ کراچی کو صد سالہ جشن تشکر کے مبارک موقع پر کتب شائع کرنے کی توفیق عطا فرمائی ہوئی ہے۔یہ کتاب ایک عظیم شخصیت حضرت مرزا ناصراحمد خلیفة المسیح الثالث رحم الله تعالیٰ کی سیرت و سوانح پر لکھی گئی ہے۔آپ نے جشن صد سالہ سے سولہ سال قبل ار میں جماعت احمدیہ کے قیام پر سو سال پورے ہونے پر اظہار تشکر کے لئے صدسالہ جوبلی کا عظیم الشان منصوبہ جماعت کے سامنے پیش کیا تھا اور اس عالمگیر منصوبے کا ماٹو حمد اور عزم“ رکھا اور روزمرہ کے لئے دعاؤں اور عبادات کا ایک پروگرام جماعت کے سامنے پیش کیا تھا۔ایک راستہ دکھا دیا تھا جس پر دھیرے دھیرے چپل کر جبن تشکر تک پہنچ گئے۔الحمد للہ۔یہ کتاب حضرت بیده طاهره صدیقه حرم ثانی حضرت خلیفة المسیح الثالث نے تحریر کی ہے۔آپ فرماتی ہیں عجز وانکسار اور محبت آپ کی شخصیت کا نمایاں مصف تھا۔آپ کا ایک قول جسے اپنے پرائے سب ہی بے ساختہ سراہتے ہیں۔LOVE FOR ALL HATRED FOR NONE