حضرت مرزا ناصر احمد — Page 36
مقاصد میں شامل کیا گیا۔(۴) خدمت دین کے لئے جو مواقع پیدا ہوں ان میں فاؤنڈیشن حسب توفیق (0) حصہ ہے۔فیصلہ کیا گیا کہ عطا یا میں جو رقم وصول ہی۔اسے تجارتی رنگ میں منافع حاصل کیا جائے اور مقررہ مقاصد کے اخراجات اس منافع سے چلائے جائیں۔اس فاؤنڈیشن کو جن دیگر خدمات کی توفیق ملی وہ یہ ہیں :- دا، خلافت لائبریری کی تعمیر تعمیر کے بعد اسے صدر انجمن احمدیہ کے سپرد کر دیا گیا۔(ii) سرائے فضل عمر کے نام سے وسیع گیسٹ ہاوس تعمیر کیا گیا اور یہ عمارت تحریک جدید کے سپرد کر دی گئی۔(ii) جلسہ سالانہ پر تقاریر کے انگریزی اور انڈونیشین زبانوں میں رواں ترجمہ کا انتظام کیا گیا۔(۱) قرآن کریم کے فرانسیسی ترجمہ کی اشاعت کے لئے امداد کی گئی۔(۷) جلسہ سالانہ کے مہمانوں کے لئے روٹی پکانے کی مشینوں کی تیاری کے لئے مالی امداد دی گئی۔- (vi) ایک فوٹوسٹیٹ مشین خرید کر جا معہ احمدیہ کو دی گئی۔وزانہ، امام بی بی ٹرسٹ کے تحت دو طالبعلموں کو وظیفہ دیا جاتا ہے۔