حضرت مرزا ناصر احمد

by Other Authors

Page 27 of 181

حضرت مرزا ناصر احمد — Page 27

۲۷ جامعہ احمدیہ کی اہمیت آپ کے دل میں کیا تھی؟ وہ آپ کے اس بیان سے ظاہر ہوتی ہے۔۱۳ نومبر ۱۹۶۵ ء کو جامعہ کے اساتذہ اور طلباء سے خطاب فرماتے ہوئے آپ نے فرمایا :۔"میرا جامعہ سے بڑا دیرینہ اور گہرا تعلق ہے۔جب میں نے ہوش سنبھالی یا اسے بھی پہلے حضور کے ارشادات ، ہدایات اور نصائح اور تربیت کے جو طریق تھے اسکی دل نے یہ تاثر لیا تھا کہ یہی وجامع با وہ جگہ ہے جہاں علم کو حاصل کرنا ہے اور یہی وہ جگہ ہے جہاں سے علم حاصل کرنے کے بعد اس کے استعمال کا طریق سیکھتا ہے " آپ جامعہ کے طلباء کو تبلیغ اور تقریر کی عملی مشقیں بھی کرواتے۔اساتذہ اور طلباء کو بعض اوقات گرمیوں میں کسی پہاڑ پر اپنے ساتھ لے جاتے اور وہاں ان کی صحت کی طرف خاص توجہ دیتے۔جامعہ کے طلباء کواپنی کوبھی النصرت میں بھی عصر کے بعد بلا کر پڑھاتے اور ساتھ ہی خور و نوش کا انتظام بھی فرماتے۔بعض اوقات طلباء کو اپنی ذاتی لائبریری کی کتب سے بھی استفادہ کرنے کی سہولت دیتے۔مجلس خدام الاحمدیہ کی صدارتے و نائب صدارتے فروری ۱۹۳۵ ید سے لے کر اکتو بر شیو تک آپ مجلس خدام الاحمدیہ کے صدر رہے۔اور اکتوبر شراء سے نومبر 1941 ء تک آپ نائب صدر رہے۔مؤخر الذکر عرصہ میں حضرت خلیفہ ایسیح الثانی بنفس نفیس مجلس خدام الاحمدیہ کے