حضرت مرزا ناصر احمد — Page 24
۲۴ کنارے پر آنے کے لئے کہا۔میں دوسری رات بھی وہاں پہنچ گیا۔تو پھر اس نے مجھے اگلے دن صبح دن کے گیارہ بارہ بجے گاؤں آنے کے لئے کہا اور خوب اُونچے پلنگوں پر بیٹھایا اور اپنی مدد کا وعدہ کیا۔اور پھر اپنے وعدہ کو پورا بھی کیا اور اس گاؤں کے سارے ووٹ ہمیں ملے۔یہ واقعہ سنانے کے بعد آپ نے فرمایا۔" کڑی (افغاناں) کے بیٹھان وفادار ہوتے ہیں۔تقسیم ہند اور آپ کا کردار " تقسیم ہند اور قیام پاکستان کے موقعہ پر آپ نے نہایت اہم امور سرانجام دیئے اور آپ کے کردار کے بہت سے پہلو ابھر کر سامنے آئے۔آپ نے پہلے انتہائی محنت اور جانفشانی سے باؤنڈری کمیشن کے لئے نقشہ جات کی تیاری کا کام کیا خیال تھا کہ قادیان پاکستان کے علاقہ میں شامل ہوگا۔لیکن ایسا نہ ہوا۔جماعت نے مشیت ایزدی کے سامنے سر جھکا دیا۔اور نئے پیش آمدہ حالات سے بڑی خوبی کے ساتھ نیٹا۔ان دنوں اس کام کے انچارج آپ تھے۔آپ نے اپنی جہان کو خطرہ میں ڈال کر دن رات مشقت کی۔زصبح دیکھی نہ شام۔نہ کھانے کا ہوش نہ پلینے کی فکمہ۔ساری توجہ اور ساری انتظامی صلاحیتوں کو اس وقت احباب جماعت اور علاقہ کے دوسرے مسلمانوں کی حفاظت ، خوراک و لباس کا انتظام اور بحفاظت پاکستان پہنچانے پر خرچ کیا اور اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے آپ کو اس میں کامیاب کیا۔اس دوران کئی کڑے وقت آئے جنہیں آپ نے انتہائی پر دباری اور حکمت عملی سے گزارا بعض احمدیوں کو اس دوران اپنی جان کے نذرانے پیش