حضرت مرزا ناصر احمد

by Other Authors

Page 23 of 181

حضرت مرزا ناصر احمد — Page 23

۲۳ ساتھ تبلیغی دوروں پر جاتے رہے۔اس سے آپ کو عام دیہاتی مسلمان کے ساتھ تبلیغی گفتگو کرنے کا تجربہ ہوا۔۔قبل از خلافت خدمات اسمبلی کے الیکشن کی تیاری میں کارکردگی اسمبلی کے الیکشن میں حضرت چوہدری فتح محمد صاحب بٹالہ کے ایک با اتمہ گدی نشین خاندان کے امیدوار کے مقابل پر جماعت کے نمائندہ کی حیثیت سے کھڑے ہوئے۔اس الیکشن میں آپ نے دن رات ایک کر کے انتہائی جانفشانی سے انتخابی مہم میں حصہ لیا۔اور اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے کامیابی عطا فرمائی۔اس الیکشن کا ایک دلچسپ واقعہ آپ نے مجھے ستایا کہ قادیان کے قریب پٹھانوں کے ایک گاؤں کڑی افغاناں میں آپ انتخابی مہم کے سلسلہ میں گئے اور گاؤں کے ایک با اثر زمینداره غلام محمد خاں صاحب (غلام محمد خال صاحب ہمارے ننھیالی عزیز تھے اور رشتے میں میری والدہ کے پھوپھا تھے) سے ملے۔انہوں نے آپ کو رات کے ایک بجے دریائے بیاس کے کنارے پر ملنے کے لئے کہا۔آپ فرمانے لگے کہ اُس نے سوچا امیر زادہ ہے اتنی محنت کہاں کرے گا کہ آدھی رات کو دریا کے کنارے پہنچے۔لیکن میں وہاں چلا گیا۔اور باتیں ہوئیں۔اس نے دوسری رات پھر مجھے ایک بجے وہیں دریا کے