حضرت مرزا ناصر احمد

by Other Authors

Page 168 of 181

حضرت مرزا ناصر احمد — Page 168

14۔قدم قدم پر اپنے رب کی رضا کی جستجو کرتے رہے۔جب کوئی سیرت نگار حضور کی سیرت پر قلم اٹھائے گا تو اس کا اندازہ یقینا اس انداز سے مختلف ہو گا جس سے میں نے قارئین کوحضور کی سیرت کی چند جھلکیاں دکھائی ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ میں نے صرف اپنے ذاتی تجربہ اور زاویہ نگاہ سے حضور کی سیرت پر روشنی ڈالنے کی کوشش کی ہے اور وہی باتیں بیان کی ہیں جو میرے ساتھ تعلق میں واقعہ پیش آئیں۔اس لئے ہو سکتا ہے کہ کئی پہلوؤں سے یہ مضمون نامکمل رہے۔لیکن یہ بھی ہے کہ کئی پہلوؤں سے یہ مضمون منفرد ہو گا۔