حضرت مرزا ناصر احمد — Page 106
۱۰۲ میسج موعود در آپ پر سلامتی ہو) کی قرآن شریف کی تفسیر سے میری بسم اللہ کہ وائی۔مجھے یاد ہے جب آپ نے میری نجم اللہ کروائی وہ جمعہ کا روز تھا اور آپ اپنے بستر پر بیٹھے ہوئے تھے۔آغاز میں ہی حضرت مسیح موعود رآپ پر سلامتی ہو) کا ایک صرف تین لفظوں پرمشتمل فقرہ تھا۔آپ نے مجھے سمجھایا کہ حضرت مسیح موعود کے کلام کا کمال ہے کہ تین لفظوں پر مشتمل جملہ ہے جس میں بے شمار مطالب موجود ہیں۔جہاں تک مجھے یاد ہے جملہ تھا " قرآن حکیم ہے؟" یہ جملہ بالکل ابتدا میں تھا۔ان دنوں مجھ سے ابھی زیادہ پڑھا نہیں جاتا تھا۔اس میں نے اس تفسیر کا کچھ حصہ شادی سے پہلے ہی پڑھا ہوا تھا۔چنانچہ ایک آیت جس میں حضرت مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہو) نے پیدائش انسانی کو پیدائش کائنات کے ساتھ منطبق کیا ہوا تھا اور قرآن کریم کی رُو سے انسانی پیدائش کی تمام حالتوں کا ذکر فرمایا ہوا تھا، اس کے متعلق میں نے عرض کیا کہ میرا ارادہ تھا کہ حضور کی اس تفسیر کو سائنسی استدلال سے ثابت کروں۔آپ نے فرمایا ہاں ٹھیک ہے۔لیکن ایک بات یاد رکھنا کہ جہاں کہیں بھی سائنس اور قرآنِ شریف میں CONTRADICTION ہو وہاں تم پور - CONFIDENCE یہ کہنا کہ سائنس غلط ہے اور قرآن شریف صحیح کہتا ہے۔یہ کہتے ہوئے آپ کی آواز یقین سے بھری ہوئی تھی۔آپ نے مجھ سے فرمایا تھا کہ روزانہ دس صفحے تفسیر کے پڑھنا۔مجھ سے سستی ہوئی اور پورے نہ پڑھ سکی۔ایک روز فرمانے لگے مجھے فکر ہے تم قرآن شریف نہیں پڑھ رہی۔میں نے کہا اب سست ہوگئی ہوں پہلے تو کالج جانے سے پہلے ضرور پڑھتی تھی۔اگر دیر ہو رہی ہو تو خواہ