حضرت مرزا ناصر احمد

by Other Authors

Page 9 of 181

حضرت مرزا ناصر احمد — Page 9

سوانح حضرت خلیفة المسیح الثالث حضرت حافظ مرزا ناصر احمد صاحب خلیفہ المسیح الثالث - حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفہ المسیح الثانی کے فرزند ارجمند اور حضرت اقدس بانی سلسلہ احمدیہ مرزا غلام احمد ( آپ پر سلامتی ہو، کے پوتے اور تیسرے روحانی جانشین تھے۔ولادة امام وقت مسیح الزمان سید نا حضرت اقدس کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار اہلی خبروں میں عظیم بشارت ہیں آپ کے ہاں ہونے والی اولاد کے متعلق دیں۔آپ کا ہر بچہ مبشر اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک نشان تھا۔اولاد کے متعلق ان ہی عظیم بشارتوں میں آپ کو ایک پانچویں بیٹے کی بشارت بطور ناخاہ دی گئی۔چنانچہ آپ فرماتے ہیں :- بیالیسواں نشان یہ ہے کہ خدا نے نافلہ کے طور پر پانچویں لڑکے کا وعدہ کیا تھا جیسا کہ کتاب مواہب الرحمن کے مد میں اس طرح پیشگوئی ہے :- وَبَشِّرَنِي بِخَامِسٍ فِي حِيْنِ مِنَ الْأَحْيَانِ یعنی پانچواں لڑکا چو چار کے علاوہ بطور نافلہ پیدا ہونے والا تھا اس