حضرت مرزا بشیر احمد ؓ

by Other Authors

Page iv of 30

حضرت مرزا بشیر احمد ؓ — Page iv

وو حضرت مرزا بشیر احمد صاحب " حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی پاک اور مبشر اولاد میں سے ہیں۔آپ تعلق باللہ، محبت قرآن کریم اور عشق رسول علہ جیسی اعلیٰ صفات سے متصف تھے۔بڑے مہمان نواز اور بچوں سے بہت محبت رکھتے تھے۔ہمدردی خلق کا ایسا جذبہ تھا کہ جب بھی کسی حاجت مند کو پاتے اس کی حاجت روائی میں لگ جاتے۔اسی طرح علمی میدان میں بھی اپنا لوہا منوایا اور کئی اعلیٰ درجہ کی مفید کتب تصنیف فرما ئیں۔کئی اعلیٰ جماعتی عہدوں پر بھی فائز رہے اور ساری زندگی اعلیٰ درجہ کی خدمات پیش فرماتے رہے۔اللہ کرے کہ ہم بھی ہمیشہ ان پاک وجودوں کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کرنے والے ہوں۔اللہ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین