حضرت مرزا بشیر احمد ؓ

by Other Authors

Page 4 of 30

حضرت مرزا بشیر احمد ؓ — Page 4

نے مسکرا کر ہاتھ نیچے کر لیا۔“ الفضل 29 اکتوبر 1963 ، صفحہ 7) حضرت اماں جان کو آپ سے خاص محبت تھی اور بشیر کی بجائے ” بشری کہہ کر پکارتی تھیں۔اسی طرح آپ پیار کے طور پر حضرت میاں بشیر احمد صاحب کو کبھی کبھی منجھلے میاں" بھی کہا کرتی تھیں۔آنکھوں کی تکلیف بچپن میں ایک دفعہ آپ کی آنکھیں دُکھنے لگیں اور یہ تکلیف اتنی لمبی ہوگئی کہ کئی سال گذر گئے۔آخر حضرت مسیح موعود نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی تو آپ کو الہام ہوا ”بَرَّقَ طِفْلِى بَشِيرٌ یعنی میرے لڑکے بشیر احمد کی آنکھیں اچھی ہو گئیں۔یہ الہام قریب 1898 ء کا ہے جب کہ آپ کی عمر 5 سال کی تھی۔حضور فرماتے ہیں کہ اس الہام کے ایک ہفتے کے بعد اللہ تعالیٰ نے اس کو شفا دی اور آنکھیں بعد اللہ تندرست ہو گئیں۔“ (نزول المسیح صفحه 230) حضرت مسیح موعود کا پیار حضرت میر محمد اسماعیل صاحب روایت کرتے ہیں: حضرت مرزا بشیر احمد صاحب جب چھوٹے تھے تو ان کو ایک زمانہ میں شکر کھانے کی بہت عادت ہوگئی تھی۔ہمیشہ حضرت مسیح موعود کے پاس پہنچتے اور ہاتھ پھیلا 4