حضرت مولوی شیر علی ؓ

by Other Authors

Page 14 of 22

حضرت مولوی شیر علی ؓ — Page 14

تھا۔ایک روز میں نے اباجی سے شکوہ کیا کہ آپ نے میرا نام کیسا رکھ دیا ہے۔دوسروں کے کتنے اچھے اچھے نام ہوتے ہیں۔اباجی فرمانے لگے حضرت رسول کریم ﷺ نے اپنی بیٹی کا نام رقیہ رکھا تھا۔میرے دل پر اس بات کا کچھ ایسا اثر ہوا کہ اُس بات کا خیال ہی جاتا رہا۔عشق مسیح موعود علیہ السلام ایک دوست نے بیان کیا کہ ایک دفعہ جمعرات کے دن میں نے حضرت مولوی شیر علی صاحب کو دیکھا کہ آپ مسجد اقصیٰ کے پرانے حصہ کے ایک ستون سے بازو کا سہارا لئے کافی دیر تک اشکبار رہے۔یوں معلوم ہوتا تھا کہ کسی گہرے درد سے آنسو خود بخود بے اختیاری کے عالم میں گرتے جارہے ہیں۔دوسرے روز جمعہ کے دن حضرت مولوی صاحب نے خود ہی اپنے اس طرح رونے کی وجہ بیان فرمائی کہ ایک دفعہ میں نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کو اسی ستون کے ساتھ ٹیک لگائے دیکھا تھا۔مجھے اس زمانہ کی یاد نے تڑپا دیا اور ضبط نہ کر سکا اس لئے آبدیدہ ہو گیا۔امام سے محبت مکرم مولوی تاج الدین صاحب آف لائکپور بیان کرتے ہیں۔غائبا ۱۹۲۵ء کا ذکر ہے جب کہ میں مبلغین کلاس میں تعلیم پارہا تھا ایک روز میں اپنے استاد حضرت حافظ روشن علی صاحب کو حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی کتاب 14