حضرت مولوی عبداللہ سنوری صاحب ؓ

by Other Authors

Page 1 of 26

حضرت مولوی عبداللہ سنوری صاحب ؓ — Page 1

حضرت مولوی عبد اللہ سنوری صاحب جوانی کی عمر میں دین کی طرف توجہ کرنا اور دینی مہمات کیلئے قربانیاں حضرت مولوی عبد اللہ سنوری صاحب پیش کرنا ایک مشکل کام ہے۔عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ جوانی کی عمر ہے۔ابھی بہت وقت پڑا ہے۔وقت آئے گا تو دین کی طرف بھی توجہ کر لیں گے۔لیکن درحقیقت یہ سوچ درست نہیں۔اللہ تعالیٰ کے پیارے اور برگزیدہ وہی لوگ ہوتے ہیں جو آغاز سے ہی اپنی توجہ کو اپنے معبود کی طرف پھیر لیتے ہیں۔حضرت مولوی عبد اللہ سنوری صاحب بھی ایک ایسے ہی پاک وجود تھے جنہوں نے نو جوانی میں سچائی کو قبول کیا اور تادم آخر اخلاص و وفا کے ساتھ اس پر قائم رہے۔یہ وہ پاک وجود ہیں جو ہمارے لئے مشعل راہ ہیں اور ہر ایک احمدی بچے اور نوجوان کیلئے مثال ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں بھی ان نیک نمونوں کو قائم رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔(آمین)