حضرت مولانا غلام رسول صاحب راجیکی ؓ

by Other Authors

Page 1 of 16

حضرت مولانا غلام رسول صاحب راجیکی ؓ — Page 1

”حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیکی 66 حضرت مولانا غلام رسول صاحب راجیکی حضرت مولانا غلام رسول راجیکی صاحب کا نام ذہن میں آتے ہی قبولیت دعا اور خدا تعالی کے ساتھ انسان کے زندہ تعلق کا خیال دل میں پیدا ہوتا ہے۔در حقیقت آپ کی زندگی اللہ تعالیٰ سے محبت اور اسکے پیاروں کی اطاعت کے واقعات سے رنگین نظر آتی ہے۔دعوت الی اللہ آپ کا دینی مشغلہ تھا اور گاؤں کے گاؤں آپ کے ذریعہ سے دین حق میں داخل ہوئے ، قرآن کریم کے حقائق و معارف بیان کرنے میں ایک خاص ملکہ حاصل تھا اور ہمیشہ درس و تدریس کا سلسلہ جاری رکھتے۔خدا تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں بھی اس پاک وجود کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔