حضرت مسیح علیہ السلام کا دعویٰ از روئے قرآن و انجیل — Page 184
حضرت مسیح علیہ السلام کا دعویٰ از روئے قرآن و انجیل - 184 (فصل ۱۸۹ آیت انجیل برنباس ایڈیشن اول 1916ء اردوترجمہ مولانا محمد حلیم انصاری 2003ء مطبوعہ ادارہ اسلامیات۔کراچی 2003ء) پس از روئے اناجیل وقرآن کریم حضرت مسیح علیہ السلام کا مشن بنی اسرائیل میں ہدایت کو پھیلانا تھا اور آنے والے موعود نبی کی راہ ہموار کرنا تھا اور بائیبل کی تحریف و تبدیلی سے مطلع کرنا تھا۔پس جن قبائل نے آپ کو قبول کیا انہیں نبی آخر الزمان حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کو قبول کرنے کی سعادت مل گئی اور جنہوں نے آپ کی ہدایت کو مستر د کر دیا وہ آسمان پر بھی مسترد ہوئے اور نبی آخر الزمان صلی اللہ علیہ وسلم کی قبولیت کی سعادت سے بے نصیب رہے۔کاش کہ وہ آج مسیح کی آمد ثانی کے دور میں حضرت مرزا غلام احمد صاحب مسیح و مہدی علیہ السلام کی قبولیت کا شرف حاصل کر کے اپنی پرانی بدنصیبی کوخوش نصیبی میں تبدیل کرسکیں۔آمین۔