حضرت مسیح علیہ السلام کا دعویٰ از روئے قرآن و انجیل

by Other Authors

Page 119 of 269

حضرت مسیح علیہ السلام کا دعویٰ از روئے قرآن و انجیل — Page 119

حضرت مسیح علیہ السلام کا دعویٰ از روئے قرآن و انجیل۔اللہ کی کتاب کی حفاظت چاہی گئی تھی اور وہ اس پر نگران تھے، یہودیوں کے لئے فیصلے کیا کرتے تھے۔پس تم لوگوں سے نہ ڈرو اور مجھ سے ڈرو۔اور تم میری آئینوں کے بدلہ میں تھوڑی قیمت نہ لو۔اور جو (لوگ) اس ( کلام) کے مطابق جو اللہ نے اتارا ہے فیصلہ نہ کریں تو وہ حقیقی کا فر ہیں۔اور ہم نے اس (تورات) میں ان پر فرض کیا تھا کہ جان کے بدلہ میں جان اور آنکھ کے بدلہ میں آنکھ ، اور ناک کے بدلہ میں ناک، اور کان کے بدلہ میں کان ، اور دانت کے بدلہ میں دانت اور نیز ( زخموں کے بدلہ میں زخم برابر کا بدلہ ہیں مگر جوشخص (اپنے ) اس حق کو چھوڑ دے تو (اس کا یہ فعل ) اس کیلئے گناہ کی معافی کا ذریعہ ہو جائے گا۔اور جو (لوگ) اس ( کلام) کے مطابق فیصلہ نہ کریں جو اللہ نے نازل کیا ہے تو وہی (حقیقی) ظالم ہیں۔ہم نے عیسی ابن مریم کو جب کہ وہ اس ( کلام ) یعنی تو رات کو پورا کرنے والا تھا ، ان (مذکورہ بالا نبیوں) کے نقش قدم پر چلایا۔اور ہم نے اسے انجیل دی تھی جس میں ہدایت اور نور تھا اور وہ اس ( کلام) کو جو اس سے پہلے ( آچکا) تھا پورا کرنے والی تھی اور وہ متقیوں کیلئے ہدایت اور نصیحت تھی۔وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا نُوْحًا وَابْرِهِيْمَ وَجَعَلْنَا فِي ذُرِّيَّتِهِمَا النُّبُوَّةَ وَالْكِتَبَ فَمِنْهُمْ مُهْتَدِ : وَكَثِيرٌ مِّنْهُمْ فَسِقُوْنَ۔ج ثُمَّ قَفَّيْنَا عَلَى آثَارِهِمْ بِرُسُلِنَا وَقَفَّيْنَا بِعِيْسَى ابْنِ مَرْيَمَ وَآتَيْنَهُ الْإِنْجِيلَ وَجَعَلْنَا فِي قُلُوبِ الَّذِينَ اتَّبَعُوْهُ رَأفَةٌ وَرَحْمَةً ، وَرَهْبَانِيَّةَ ابْتَدَعُوْهَا مَا كَتَبْنَهَا عَلَيْهِمْ إِلَّا ابْتِغَاءَ رِضْوَانِ اللَّهِ فَمَا رَعَوْهَا حَقَّ رِعَايَتِهَا ، فَأَتَيْنَا الَّذِينَ آمَنُوا مِنْهُمْ أَجْرَهُمْ وَكَثِيرٌ 119