حضرت مسیح علیہ السلام کا دعویٰ از روئے قرآن و انجیل — Page 15
حضرت مسیح علیہ السلام کا دعوئی از روئے قرآن و انجیل باب اوّل حضرت مسیح علیہ السلام کا نسب نامہ اور خاندانی حالات 15 نصاری حضرت عیسی علیہ السلام کو حضرت داؤد علیہ السلام کی نسل سے ظاہر کرتے ہیں۔جیسا کہ رومیوں باب ایک آیت ۲-۳ میں لکھا ہے کہ: " جسکا اس نے پیشتر سے اپنے نبیوں کی معرفت کتاب مقدس میں اپنے بیٹے ہمارے خداوند یسوع مسیح کی نسبت وعدہ کیا تھا جوجسم کے اعتبار سے تو داؤد کی نسل سے پیدا ہوا۔متی باب اوّل اور لوقا باب سوم میں حضرت عیسی علیہ السلام کے دو نسب نامے بھی پیش کئے گئے۔چنانچہ مستی میں نسب نامہ پیش کرنے سے قبل لکھا ہوا ہے کہ : یسوع مسیح ابن داؤد ابن ابراہام کا نسب نامہ اور نسب نامہ بیان کرنے کے بعد آخر میں لکھا ہے کہ: یعقوب سے یوسف پیدا ہوا یہ اس مریم کا شوہر تھا جس سے یسوع پیدا ہوا جو مسیح کہلاتا تھا۔“ اس میں عجیب بات یہ ہے کہ یہ نسب نامہ آپ کے قانونی والد یوسف نجاڑ کا ہے۔جسکی صلب سے آپ ہرگز نہیں تھے۔اگر اس نسب نامہ کو صیح تسلیم کر بھی لیا جائے تو اس کے بڑے بھیانک نتائج برآمد ہوتے ہیں۔اوّل نعوذ باللہ حضرت مریم جو پاکباز تھیں ان کے تعلقات قبل از شادی یوسف نجار سے ماننے پڑیں گے۔لیکن حیرت کی بات تو یہ ہے کہ انا جیل آپ کی پیدائش کو