حضرت مسیح علیہ السلام کا دعویٰ از روئے قرآن و انجیل

by Other Authors

Page 14 of 269

حضرت مسیح علیہ السلام کا دعویٰ از روئے قرآن و انجیل — Page 14

جامعہ احمدیہ یو کے کی معاونت کیلئے بھی مشکور ہوں اور میں قارئین سے اپنے محترم استاد سید مہ محمود احمد صاحب ناصر کیلئے دعا کی درخواست کرتا ہوں جنہوں نے بہت محبت سے ہمیں تعلیم دی۔سچ تو یہ ہے کہ شاگرد نے جو پایا استاد کی دولت ہے۔“ اس سلسلہ میں یہ بھی عرض کرتا چلوں کہ اس کتاب کے مسودہ کو محترم مولانا نذیر احمد صاحب مبشر مرحوم مبلغ مغربی افریقہ و سابق صدر صدر انجمن احمدیہ ، ربوہ محترم مولا نانسیم سیفی صاحب مرحوم مبلغ مغربی افریقہ و سابق ایڈیٹر افضل اور محترم مولانا منیر احمد صاحب خادم ایڈیشنل ناظر تعلیم القرآن وقف عارضی وایڈیٹر ہفت روزہ بدر قادیان نے پڑھا اور سراہا ہے۔یہ بھی عرض کردوں کے کتاب ھذا میں بائیبل کے حوالے، کتاب مقدس یعنی پرانہ اور نیا عہد نامہ بائیبل سوسائیٹی انار کلی لاہور 1963 Revised Version سے لئے گئے ہیں۔اسی طرح ملفوظات اور روحانی خزائن کے حوالے مطبوعۃ الشرکتہ الاسلامیہ ربوہ کے اول ایڈیشن سے لئے گئے ہیں۔اللہ تعالیٰ کا بے حد احسان ہے کہ خاکسار کو یہ کتاب، خلافت کے سوسال پورے ہونے پر، بطورش رشکرانہ پیش کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔اللہ تعالیٰ میری اس ادنی کوشش کو قبول فرمائے اور دعوت الی اللہ کیلئے اسے مفید بنائے اور یہ میرے لئے باعث ثواب دارین ہو۔آمین۔والسلام خاکسار اقبال احمد نجم واقف زندگی انگلستان