حضرت مسیح علیہ السلام کا دعویٰ از روئے قرآن و انجیل — Page 118
حضرت مسیح علیہ السلام کا دعوی از روئے قرآن و انجیل - کرنے) کی طرح (مخلوق) پیدا کروں گا۔پھر میں ان میں ایک نئی روح پھونکوں گا۔جس پر وہ اللہ کے حکم کے ماتحت اڑنے والے ہوں جائیں گے۔اور میں اللہ کے حکم کے ماتحت اندھے کو اور مبروص کو اچھا کروں گا اور مردوں کا زندہ کروں گا۔اور جو کچھ تم کھاؤ گے اور جو کچھ تم اپنے گھروں میں جمع کرو گے اس کی تمہیں خبر دوں گا (اور ) اگر تم مومن ہو تو اس میں تمہارے لئے ایک نشان ہوگا۔إِنَّا أَنْزَلْنَا التَّوْرَةَ فِيْهَا هُدًى وَنُوْرٌ يَحْكُمُ بِهَا النَّبِيُّوْنَ الَّذِيْنَ أَسْلَمُوْا لِلَّذِيْنَ هَادُوا وَالرَّبَّانِيُّونَ وَ الْاَحْبَارُ بِمَا اسْتَحْفِظُوْا مِنْ كِتَبِ اللهِ وَكَانُوْا عَلَيْهِ شُهَدَاءَ فَلَا تَخْشَوُا النَّاسَ وَاخْشَوْنَ وَلَا تَشْتَرُوْا بِايَتِى ثَمَنًا قَلِيْلًا، وَمَنْ لَّمْ يَحْكُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللهُ فَأُولَئِكَ هُمُ الْكَفِرُونَ۔وَكَتَبْنَا عَلَيْهِمْ فِيْهَا أَنَّ النَّفْسَ بِالنَّفْسِ ، وَالْعَيْنَ بِالْعَيْنِ وَ الْأَنْفَ بِالْأَنْفِ وَالْأُذُنَ بِالْأُذُنِ وَ السِّنَّ بِالسِّنِ ، وَالْجُرُوْحَ قِصَاصٌ فَمَنْ تَصَدَّقَ بِهِ فَهُوَ كَفَّارَةٌ لَّهُ ، وَمَنْ لَّمْ يَحْكُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ فَأُولَئِكَ هُمُ الظَّلِمُوْنَ۔وَقَفَّيْنَا عَلَى آثَارِهِمْ بِعِيْسَى ابْنِ مَرْيَمَ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ مِنَ التَّوْرَةِ - وَآتَيْنَهُ الْإِنْجِيْلَ فِيْهِ هُدًى وَّ نُوْرٌ وَّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ مِنَ التَّوْرَةِ وَهُدًى وَ مَوْعِظَةٌ لِلْمُتَّقِينَ۔ط 118 (سورة المائده آیات ۴۵ تا ۴۷) ترجمہ: ہم نے تو رات کو یقیناً ہدایت اور نور سے بھر پورا تارا تھا۔اس کے ذریعہ سے انبیاء ( جو ہمارے ) فرماں بردار تھے اور عارف اور علماء بسبب اس کے کہ ان سے