حضرت مسیح علیہ السلام کا دعویٰ از روئے قرآن و انجیل

by Other Authors

Page 99 of 269

حضرت مسیح علیہ السلام کا دعویٰ از روئے قرآن و انجیل — Page 99

حضرت مسیح علیہ السلام کا دعوی از روئے قرآن و انجیل - 99 پس یہ دیکھنے والی بات ہے کہ آپ کے لئے اتنا بے قرار ہونا اور صبح صبح قبر پر پہنچ جانا اور آپ کو نہ پا کر رونا اور بے چین ہونا اور مسیح کو باغبان کے لباس میں روپوشی کی شکل میں دیکھ کر گھبراہٹ کے عالم میں انہی سے پوچھنا مسیح علیہ السلام کے متعلق اور مسیح علیہ السلام پر اپنا حق جتانا کہ میں اُسے لے جاؤں۔پس آپ سوچیں کہ اس قسم کی اپنائیت اور حق جتانے کی بات کرنا کیا بیوی کے علاوہ کوئی اور بھی کر سکتا ہے۔اور جب حضرت مسیح نے خاص انداز میں مریم! کہا تو وہ فوراً پہچان گئیں جیسا کہ گھر میں ایک دوسرے کو پکارنے کے خاص انداز ہوتے ہیں یہ سب امور اس بات پر دلالت کرتے ہیں کہ آپ حضرت مسیح کی زوجہ تھیں جو ہمہ وقت اور ہر وقت ساتھ رہتی تھیں۔چنانچہ مصر کے آثار قدیمہ سے جن انا جیل کا انکشاف ہوا ہے۔اس میں اس بات کو صاف طور سے تسلیم کیا گیا کہ اور اس حقیقت پر مہر تصدیق ثبت کر دی گئی ہے کہ آپ حضرت مسیح علیہ السلام کے ساتھ رشتہ زوجیت میں منسلک تھیں چنانچہ فلپ حواری کی انجیل ( مطبوعہ 1932۔Kessengir Publishing Co) میں لکھا ہے: "There were three who walked with the lord at all times Mary, his mother and her sister and Magdalane, Whom they called his consort for Marry was his sister and his mother and his consort"۔(107:5) یعنی تین خواتین ہمیشہ حضرت مسیح علیہ السلام کے شریک سفر رہیں۔مریم والدہ یسوع اور مریم آپ کی ہمشیرہ اور مریم مگدینی جسے وہ حضرت مسیح علیہ السلام کی رفیقہ حیات کہتے تھے۔مریم حضرت مسیح کی والدہ اور اسی نام کی ایک خاتون آپ کی بہن اور ایک آپ کی رفیقہ حیات تھی۔