حضرت مسیح علیہ السلام کا دعویٰ از روئے قرآن و انجیل

by Other Authors

Page 249 of 269

حضرت مسیح علیہ السلام کا دعویٰ از روئے قرآن و انجیل — Page 249

حضرت مسیح علیہ السلام کا دعوئی از روئے قرآن و انجیل 249 شاگردوں کی مزید تستی اور اطمینان کے لئے ان سے بھنی ہوئی مچھلی لیکر کھائی۔(لوقا باب ۲۴ آیت ۴۱ ۴۳) تا کہ سب کو معلوم ہو جائے کہ وہ یہودی پلان کے مطابق صلیب پر مر کر ملعون نہیں ہوئے۔بلکہ صلیبی موت سے بچ کر مرفوع الی اللہ ہوئے ہیں۔اور خدا تعالیٰ کے سچے نبی ہیں۔پس ان حقائق سے معلوم ہوتا ہے کہ کفارہ کا عقیدہ جسکی بنیاد آپ کی صلیبی موت پر رکھی گئی ہے بے بنیاد عقیدہ ہے۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو صلیبی موت سے بچا لیا تھا اور سچ تو یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کسی پر بھی نا کردہ ورثے کے گناہ کا بوجھ نہیں لا دتا اور نہ ہی ایسا عاجز ہے کہ کسی کا گناہ بلا مبادلہ بخش نہیں سکتا۔