حضرت مسیح علیہ السلام کا دعویٰ از روئے قرآن و انجیل

by Other Authors

Page 210 of 269

حضرت مسیح علیہ السلام کا دعویٰ از روئے قرآن و انجیل — Page 210

حضرت مسیح علیہ السلام کا دعوئی از روئے قرآن و انجیل پچاس سیر مر اور عود ملا کر لایا۔(یوحنا باب ۱۹ آیت ۳۸ تا ۴۱) 210 کتب طب میں مرہم عیسی ، مرہم رسل یا مرہم حوارین کا نسخہ موجود ہے جو حواریوں یعنی نقودیمس وغیرہ نے یسوع کے زخموں کیلئے تیار کیا تھا جس سے یسوع زخموں سے اچھا ہوا تھا اور یہ نسخه بطور یادگار کتب طب میں اب تک موجود ہے۔تفصیل کیلئے دیکھیں مسیح ہندوستان میں صفحہ ۵۶-۵۷) (روحانی خزائن اول ایڈیشن مطبوعہ الشركة الاسلامیہ ربوہ، پاکستان )۔۔۔جمعہ کی شام کو باغ والی قبر میں رکھا علاج کیا اور ہوش آنے پر نکال لے گئے اور اتوار کو مریم مگر لینی گئی تو نہ پایا۔( یوحنا باب ۲۰ آیت ۲) ( یوحنا باب ۲۰ آیت ۱۵ تا ۱۹) یہ کہہ کر وہ پیچھے پھری اور یسوع کو کھڑے دیکھا اور نہ پہچانا کہ یہ یسوع ہے۔۔۔۔یسوع نے اس سے کہا اے عورت تو کیوں روتی ہے کس کو ڈھونڈتی ہے؟ اس نے باغبان سمجھ کر اس سے کہا۔میاں اگر تو نے اس کو یہاں سے اٹھایا ہو تو مجھے بتا دو کہ اسے کہاں رکھا ہے تا کہ میں اسے لے جاؤں۔یسوع نے اس سے کہا مریم ؟ اس نے مڑ کر اس سے عبرانی زبان میں کہا ر بونی یعنی اے استاد مریم مگدینی نے آکر شاگردوں کو خبر دی کہ میں نے خداوند کو دیکھا اور اس نے مجھ سے باتیں کیں۔پھر لوقا باب ۲۴ آیت ۳ میں ہے کہ آپ علیہ السلام ان سے ملے ( حواریوں) نے آپ کو نہ پہنچانا کیونکہ مسیح علیہ السلام دوبارہ پکڑے جانے سے بچنے کی خاطر باغبانوں کے لباس میں ملبوس تھے یہی وجہ ہوئی کہ مریم اور شاگرد فوراً پہچان نہ سکے۔دوسرے صلیب سے اتارے جانے اور آپ کے علاج معالجے کے متعلق سب کو معلوم بھی نہ تھا صرف یوسف آرمیتا اور حکیم نفود یمس جانتے تھے۔جیسا کہ یوحنا باب ۹ آیات ۳۸ تا ۴۱ میں اس کا ذکر ہے۔۔۔۔۔یسوع مریم مگدلینی کو نظر آیا اور پیغام دیا کہ باقی شاگردوں کوخبر کر دومگر شاگرد یہ سن کر کہ یسوع جاتا ہے اور ان کو دکھائی دیا یقینی نہ لائے۔(مرقس باب ۱۶ آیت ۱۰-۱۱)