حضرت مسیح علیہ السلام کا دعویٰ از روئے قرآن و انجیل

by Other Authors

Page 116 of 269

حضرت مسیح علیہ السلام کا دعویٰ از روئے قرآن و انجیل — Page 116

حضرت مسیح علیہ السلام کا دعویٰ از روئے قرآن و انجیل - 116 الرُّسُلُ ، وَأُمُّهُ صِدِيقَةٌ ، كَانَا يَأْكُلن الطَّعَامَ ، أَنْظُرْ كَيْفَ نُبَيِّنَ لَهُمُ الْآيَتِ ثُمَّ انْظُرْ أَنَّى يُؤْفَكُوْنَ (سورة المائده : آیت ۷۶) ترجمہ: مسیح ابن مریم صرف ایک رسول تھا، اس سے پہلے رسول ( بھی ) فوت ہو چکے ہیں۔اور اس کی ماں بڑی راستباز تھی۔وہ دونوں کھانا کھایا کرتے تھے۔دیکھ ہم کس طرح ان کے (فائدہ کیلئے ) دلائل بیان کرتے ہیں۔پھر دیکھ کہ ان کا خیال کس طرح بدل دیا جاتا ہے۔وَإِذْ أَوْحَيْتُ إِلَى الْحَوَارِينَ أَنْ آمِنُوْابِيْ وَبِرَسُوْلِيْ قَالُوْا امَنَّا وَاشْهَدْ بِأَنَّنَا مُسْلِمُوْنَه إِذْ قَالَ الْحَوَارِيُّوْنَ يَعِيْسَى ابْنَ مَرْيَمَ هَلْ يَسْتَطِيْعُ رَبُّكَ أَنْ يُنَزِّلَ عَلَيْنَا مَآئِدَةٌ مِّنَ السَّمَاءِ ، قَالَ اتَّقُوا اللَّهَ إِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِيْنَ (سورة المائده: آیات ۱۲ ۱ تا ۱۱۳) ترجمہ: اور اس وقت کو یاد کرو جب میں نے تیرے حواریوں یعنی شاگردوں کو وحی کی کہ مجھ پر اور میرے رسول پر ایمان لاؤ۔انہوں نے اس وحی کے جواب میں کہا کہ ہم ایمان لاتے ہیں اور تو گواہ رہ کہ ہم فرماں برداروں میں شامل ہو گئے ہیں۔اور اس وقت کو بھی یاد کرو جب حواریوں نے کہا کہ اے عیسی ابن مریم کیا تیرے رب میں طاقت ہے کہ ہمارے لئے آسمان سے کھانوں سے بھرا ہوا ایک خوان اتارے۔اس پر مسیح نے کہا کہ اگر تم سچے مومن ہو تو اللہ کا تقویٰ اختیار کرو۔إِنَّ مَثَلَ عِيْسَى عِنْدَ اللَّهِ كَمَثَلِ آدَمَ ، خَلَقَهُ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ ط قَالَ لَهُ كُنْ فَيَكُوْنُ۔(سورة آل عمران : آیت ۶۰)